دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ہوا تو اُس سے کراہت لازم نہیں آتی تاوقتیکہ اس کا ثبوت کسی خاص دلیل شرعی سے نہ ہو ورنہ نمازِ چاشت واشراق وغیرہما ہر مستحب کاترك مکروہ ٹھہرے اور یہ صحیح نہیں،حاشیہ شامیہ میں بحرالرائق سے نقل کیا:

لایلزم من ترك المستحب ثبوت الکراھۃ اذبدلھا من دلیل خاص ، وفیھا عن تحریر الاصول ،خلاف اولٰی مالیس فیہ صیغۃ نھی کترك صلاۃ الضحٰی بخلاف المکروہ تنزیھا [1] انتھی وتمامہ فیھا۔

ترك مستحب سے ثبوت کراہت لازم نہیں آتا اس کے لئے خاص اور مستقل دلیل کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی میں تحریر الاصول کے حوالے سے ہے،خلافِ اولٰی یہ ہے کہ جس میں صیغہ نہی نہ ہو مثلًا نمازِ چاشت کا ترك کرنا بخلاف مکروہ تنزیہی کے اھ اس کی پوری تفصیل وہاں ملاحظہ کیجئے۔(ت)

بالجملہ جب تك اس بارہ میں نہی ثابت نہ ہوگی کراہت مانی جائے گی ،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ اتم واحکم۔

مسئلہ نمبر ۸۲۹: ازسرکار مارہرہ مطہرہ ضلع ایٹہ درگاہ کلاں مسئولہ حضرت صاحبزادہ والامرتبت بالامنقبت حضرت سیّد شاہ محمد میاں صاحب زید مجدہم ۲۰ ذیقعدہ ۱۳۳۰ھ

جامع کمالات منبع برکات مولٰنا المعظم زادت برکاتہم ، پس از سلام مسنون عارض ہوں فساق کی امامت علی المذہب مفتی بہ مکروہ تحریمی قابلِ اعادہ یا مکروہ ِتنزیہی یا کچھ تفصیل ،اگر فساق کی امامت سے صلحا بھی اور فساق دونوں نمازیں پڑھیں برتقدیر اعادہ صرف صلحا کے لئے نماز مکروہ تحریمی قابلِ اعادہ ہے یا صلحاوفساق دونوں کے لئے ،اور صلحا اگر منع فساق عن الامامۃ سے عاجز ہوں تو صلوٰتِ خمسہ بے جماعت پڑھنا یا فساق کی امامت سے پڑھنا اولٰی ،درمختار میں ہے کہ فساق واعمی وعبد و ولدالزناوغیرہ کی امامت تب مکروہ ہے جب دوسرے ان سے اچھے موجود ہوں ورنہ نہیں،اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جو لوگ مکروہ کہتے ہیں ان کے نزدیك بھی یہی حکم ہے یا کچھ اور ؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

امامتِ فساق کی نسبت علما کے دونوں قول ہیں کراہت تنزیہی کما فی الدر اورکراہت تحریمی کما فی الغنیۃ وفتاوی الحجۃ و التبیین وابی السعود والطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہا ،اور ان میں توفیق یہ ہے کہ فاسق غیرمعلن کے پیچھے مکروہ تنزیہی اور معلن کے پیچھے تحریمی ،مبتدع کی بدعت اگر حدِ کفر کو پہنچی ہو اگر عندالفقہا یعنی منکرِقطعیات ہو اگر چہ منکرِ ضروریات نہ ہو ،توصحیح یہ ہے کہ اس کے پیچھے نماز باطل ہے کما فی فتح القدیر


 

 



 [1] ردالمحتار مطلب ترك المندوب ھل تکرہ تنزیہا الخ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱/ ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن