دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اور مؤذن مقرر کئے ہوئے کے خلاف مرضی بلاوجہ شرعی اذان دینا اس کے حق میں ناحق دست اندازی ،اور نفرت دلانا ہے اور صحیح حدیث میں اس سے منع فرمایا بشروا ولا تنفروا [1](لوگوں کو خوش کرو اور نفرت نہ پھیلاؤ۔ت) ایسے لوگ مفسد ہیں اگر نہ مانیں تو مسجد سے باہر کر دینے کاحکم ہے،ہاں اگر امام ناقابلِ امامت ہے مثلًا غلط خواں یا وہابی وغیرہ تو نہ وہ امام ہے نہ اُ سکا پڑھانا امامت ۔ یونہی اگر موذن ایسی حالت پر جس کی اذان کے لئے شرعًاحکم اعادہ ہے تو ایسوں کواذان وامامت سے باز رکھنا بجا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ۸۲۷:    از شہر جامع مسجد مولوی محمد افضل صاحب

چہ می فرمایند علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ شخص اما م راخوب نمی داند باعتقادخودو درخانہ نما ز میگذارد روا ہست یانہ؟

کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ایك شخص اپنے عقائد کے مطابق امام کو اچھا نہیں سمجھتا اورنماز گھر میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :

اگر فی الواقع امام بدمذہب یافاسق معلن یافاسق القرأۃ است وتبدیلش نتواند نہ جماعت دیگر درمسجد می تواں کرد آنگاہ بخانہ بااہل خود اقامت جماعت باید کردیا تنہا گزارد اگردیگرے ندارد۔

اگر واقعی امام بدمذہب یافاسق معلن یا فاسق القرأۃ ہو اور اس کو تبدیل نہ کرسکتا ہو، نہ مسجد میں دوسری جماعت کرواسکتاہو تو اس صورت میں گھر میں اپنے اہل کے ساتھ جماعت قائم رکے یا تنہا ادا کرے اگر کوئی دوسرا گھر نہ ہو۔(ت)

مسئلہ نمبر ۸۲۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر مقتدی عمامہ باندھے ہوں اور امام فقط ٹوپی پہنے تو مکروہ ہوگی یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب :

اس میں شك نہیں کہ نماز عمامہ کے ساتھ نماز بے عمامہ سے افضل کہ وُہ اسباب تجمل ہے ہی اور یہاں تجمل محبوب اور مقام ادب کے مناسب اس لئے تلاوت قرآن کے وقت تعمم مندوب ہوا کما فی فتاوی قاضیخاں(جیساکہ فتاوٰی قاضی خان میں ہے۔ت) اور نماز میں کہ گویہ دربار عظیم الشان حضرت ملك السمٰوٰات والارض جل جلا لہ کی حاضری ہے رعایتِ آداب بہ نسبت تلاوت کے اہم اور امام کہ سردار مطاعِ قوم ہے اُس کے ساتھ احق والیق ،لہذا نظافتِ ثوب و پاکیزگیِ لباس وجوہ تقدیم استحقاقِ امامت سے قرار پائی کما فی الدرالمختار(جیساکہ دُرمختار میں ہے۔ت) مگر باایں ہمہ صورت مستفسرہ میں صرف ترك اولٰی


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب قول النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یسروا الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن