30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولو بصلاتہ مؤمئًا ًا وبردہ لایبقی ذاعذر[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم |
کے مطابق واجب ہے خواہ اشارہ کرکے نماز پڑھنے سے عذر موقوف ہوسکے ،عذر ہٹانے کی صورت میں وہ شخص معذور نہ رہے گا۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ نمبر ۸۲۳: کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلہ میں کہ امام مصلّٰی پر کھڑاہو اورمقتدی بغیر مصلّٰے یعنی فقط صحن میں کھڑا ہو اس صورت میں نماز مکروہ ہے یا نہیں؟بینواتوجروا
الجواب:
نماز میں کچھ کراہت نہیں کہ حدیث وفقہ میں کہیں اس کی ممانعت نہیں،نہ امام کی تعظیم شرعًا ممنوع ہے نہ یہ انفراد علی الدکان کی قبیل سے ہے،بحرالرائق میں ہے:الکراھۃ لابدلھا من دلیل خاص[2] (کراہت کے لئے مستقل دلیل کا ہونا ضروری ہے۔ت)منح الغفار میں ہے:بمثل ھذالاتثبت الکراھۃ اذلا بدلھا من دلیل خاص[3]۔ (اس طرح کی چیز سے کراہت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ اس کے لئے مستقل دلیل کا ہونا ضروری ہے۔ت ) البتہ اگر امام براہ تکبّر و استعلا ایسا امتیاز چاہے تواُس کی یہ نیّت سخت گناہ و حرام و کبیرہ ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰیاَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ ﴿۶۰﴾ [4]۔ اعاذنا اﷲ سبحٰنہ وتعالٰی بمنہ وکمال کرمہ اٰمین۔واﷲ تعالٰی اعلم |
اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے کیا متکبرین کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟ (ت) اﷲ تعالٰی اپنے فضل وکرم کے ذریعے اس سے ہم سب کو پناہ عطافرمائے۔آمین(ت) |
مسئلہ نمبر ۸۲۴ تا ۸۲۶: ازقصبہ سرواڑ علاقہ کشن گڑھ متصل اجمیر ہوشیاروں کی مسجد مسئولہ جناب قاضی اکبر صاحب ۲۰ ذی القعدہ ۱۳۳۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
(۱) غیر مقلدین کے پیچھے ہماری نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
(۲) غیر مقلدین کو ہماری مقلدین کی مسجد میں آنے دینا درست ہے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع