30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوکری بھی کرتاہے۔
الجواب:
بیانِ سائل سے واضح ہوا کہ یہ شخص باوصفِ قدرت اصلًا جماعت میں نہیں آتا اور اپنا آنا اس شرط پر مشروط کرتا ہے کہ مجھے تنخواہ دو تو امامت کروں ،اور قبر پر قرآن مجید پڑھنے کی نوکری کیا کرتا ہے، تلاوت قرآن مجیدکی نوکری تو ناجائز حرام ہے کما حققہ العلامۃ الشامی فی اجارۃ ردالمحتار(جیسا کہ علّامہ شامی نےردالمحتار کے باب الاجارہ میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت) اور امامت کی نوکری اگرچہ اب جائز ہے کما صرح بہ فی المتون(جیساکہ متون میں اس پر تصریح ہے ۔ت) مگراس طرح کہ نوکری نہ ہو جماعت ہی کو نہ آئے ایساتارك جماعت باوصف قدرت بیشك فاسق مردود الشہادۃ ہے نص علیہ العلماء الکبار وشھدت بھاالحدیث والاثار(اس پر اکابر علما نے تصریح کی اور احادیث وآثار اس پر شاہد ہیں ۔ت) اُس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی قریب بحرام ہے کما حققہ المولی المحقق ابراہیم الحلبی فی الغنیۃ شرح المنیۃ (جیسا کہ فاضل محقق ابراہیم حلبی نے غنیہ شرح منیہ میں تحقیق کی ہے۔ت) جہاں کہ جمعہ متعدد مساجد میں ہوتا ہے نمازِجمعہ بھی ہرگز نہ پڑھی جائے ،لانہ بسبیل من التحول ۱ [1]کما فی فتح القدیر و غیرہ (کیونکہ وہاں سے منتقل ہونا ممکن ہے۔ فتح القدیر میں ایسا ہی ہے۔ت) ایسے شخص کو امام بنانا گناہ ہے کما افادہ فی فتاوی الحجۃ (جیسا کہ فتاوی الحجہ سے مستفاد ہے۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ۸۲۲: ازپیلی بھیت محلہ بھینسا بھاڑ مکان عبدالکریم صاحب رنگریز مرسلہ عبدالحکیم صاحب ۳ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۰ھ
علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں ایك شخص کو قطرہ کا عارضہ ہے مگر ہر وقت نہیں آتا جس وقت پیشاب پھرتا ہے اس کے بعد میں برابر آتا رہتا ہے اور ڈھیلے سے استنجا نہیں سوکھتا مگر پانی سے استنجا کرکے نصف گھنٹہ لنگوٹ باندھ لیتا ہے سوکھ جاتا ہے پھر جب تك پیشاب نہیں پھرتا ہے نہیں آتا ہے مگر کبھی دوسرے تیسرے دن پیشاب پھرے ،غیروقت بھی آجاتا ہے ، ہرروز نہیں آتا ہے ایسے شخص کے پیچھے فرض پڑھنا درست ہے یا نہیں اور یہ شخص حافظِ قرآن بھی ہے اس کے پیچھے تراویح بھی درست ہے یا نہیں۔
الجواب:
اس کے پیچھے فرض وتراویح وغیرہا سب درست ہیں۔درمختار میں ہے:
|
یجب ردعذرہ اوتقلیلہ بقدر قدرتہ |
معذورپر عذر کا روکنا یاکم کردینا اس کی اپنی قدرت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع