30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ابوداؤدکی ایك روایت میں زیادہ ہے کہ میں جرم قبیلہ کے کسی مجمع میں نہیں حاضر ہوا مگر وہ آج کے دن تك وہاں مجھ کو امام بناتے ہیں۔اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بچّہ نابالغ کی امامت جائز ہے اور امام حسن بصری اوراسحاق اورامام شافعی اورامام یحیٰی کا بھی مذہب ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ بچے کی امامت کے منع میں کوئی حدیث صحیح نہیں ہے۔دریافت طلب امر یہ ہےکہ آیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ،اور کوئی شخص اس حدیث شریف کو جھوٹا کہے تو اس کے واسطے شریعت کی طرف سے کیاحکم ہے ،اور ایك لڑکا ہے جو دیکھنے میں بالغ معلوم ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں بالغ ہوں اور بالغ کی علامت پائی جاتی ہے اور اُس کی عمر ۱۴برس کی ہے اور وہ قرآن شریف کو ٹھیك طور سے حروف کی ادائیگی کے ساتھ پڑھتا ہے لیکن بعض لوگ اس کو نابالغ کہتے ہیں اس کی بات کا یقین نہیں کرتے ،دریافت طلب یہ بات ہے کہ وہ نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں اور اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ ہر دو سوالوں کے جواب باصواب سے مشرف فرمایا جائے۔
الجواب:
چودہ برس کی عمر کا لڑکا جب کہے کہ میں بالغ ہوں اُس کا قول واجب القبول ہے اور اسے بالغ مانا جائے گا اور اس کے پیچھے نماز جائز ہوگی جبکہ ظاہر حال اس کی تکذیب نہ کرتاہو ،اورنابالغ ہمارے ائمہ کے نزدیك بالغ کا امام نہیں ہوسکتا کہ وہ متنفل ہے یہ مفترض ،اور نفل متضمن فرض نہیں ہوسکتا ۔حدیث مذکور کو صحیح ہے اور جھوٹا کہنا جہل یا عناد ،اور اس کے جوابات فتح القدیر وعینی شرح ہدایہ میں مذکور ہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۸۱۵: ازشہر محلہ قراولان مسئولہ عبدالکریم خیاط قادری رضوی ۲۳محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیا ارشاد ہے شریعت مقدسہ کا اس مسئلہ میں کہ زید بد مذہبوں کے یہاں علانیہ کھاتا ہے بد مذہبوں سے میل جول رکھتا ہے مگر خود سُنّی ہے اُس کے پیچھے نماز کیسی اور اسکے تراویح سننا کیسا ہے؟بینوا تو جروا۔
الجواب:
اس صورت میں وہ فاسق معلن ہے اورامامت کے لائق نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۸۱۶: ازشہر محلہ ذخیرہ مسئولہ منشی شوکت علی صاحب محرر چونگی ۲۴محرم ۱۳۳۹ھ
کیا حکم ہے اہل شریعت کا اس مسئلہ میں کہ امامت کن کن شخصوں کی جائز ہے اور کن کن کی ناجائز اور مکروہ، اورسب سے بہتر امامت کس شخص کی ہے؟
الجواب:
جو قرأت غلط پڑھتا ہو جس سے معنی مفسد ہوں وضو یا غسل صحیح نہ کرتا ہو یا ضروریاتِ دین سے کسی چیز کا منکر ہو جیسے وہابی ،رافضی ،غیر مقلد،نیچری،قادیانی،چکڑالوی وغیرہم یا وہ جوان میں سے کسی کے عقائد پرمطلع ہوکر اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع