30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ نمبر ۸۱۰: شہر کہنہ محلہ کانکر ٹولہ مسئولہ ننھے خاں ۱۵محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دکاندار آدمی اُس کی امامت جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
جائز چیز بیچنا اور جائز طور بیچنا کچھ حرج نہیں رکھتا، نہ اُسکے سبب امامت میں کوئی خلل آئے ،ہاں اگر ناجائز چیز بیچے یا مکروفریب کذب یا عقود فاسدہ مثل ربٰو وغیرہ کا ارتکاب کرے تو آپ بھی فاسق اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ۸۱۱، ۸۱۲: ازصدر بازار بریلی مسئولہ نعمت اﷲ خاں محرر پونڈ ۱۶محرم ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین
ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
(۱) زید اہل سنت وجماعت ہے زید کی نماز وہابی کے
پیچھے جائز ہے یا نہیں؟
(۲) بکر وہابی اور زید اہلسنت وجماعت ہے ،تو بکر کی
نماز زید کے پیچھے ہوسکتی ہے یا نہیں؟
الجواب:
سنّی کی نماز وہابی کے پیچھے نہیں ہوسکتی ،امام محمد وامام ابویوسف و امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی : ان الصلٰوۃ خلف اھل الھواء لاتجوز [1](اہل بدعت و بدمذہب کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ت)
بلکہ وہابی کی نماز نہ کسی کے پیچھے ہوسکتی ہے نہ خود تنہا، وہابی کے پیچھے کسی کی نماز ہوسکتی ہے اگر چہ اس کا ہم مذہب ہو کہ صحتِ نماز کے لئے پہلی شرط اسلام ہے اور وہابیہ توہینِ خدا و رسول کے سبب اسلام سے خارج ہیں۔ فتاوٰی علمائے کرام حرمین شریفین میں ہے:
|
من شك فی کفرہ و عذابہ فقد کفر[2]۔ |
جس نے اس کے کفر و عذاب میں شك کیا وہ بھی کافر ہو گیا۔(ت) |
مسئلہ نمبر۸۱۳: از موضع برتا پور ضلع بریلی مسئولہ گلزار شاہ ۲۱محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چند آدمی ناخواندہ قطعًا ہیں اوراُن آدمیوں میں ایك آدمی کچھ خواندہ عربی کا ہے لیکن پیشہ فقیری کا ہے اُس کی امامت جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
فقیری کا پیشہ کہ تندرست ہوتے ہوئے بھیك مانگتے پھرتے ہیں حرام ہے اور اس کی کمائی خبیث اور اُسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع