دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

غلطی جس پر لقمہ نہ لیا اگر مفسدِ نماز تھی نماز جاتی رہی ورنہ نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٩١:         از حسن پور مراد آباد مدرسہ مرسلہ مولوی عبدالرحمن مدرس               ٨ ذی قعدہ ١٣٣٨ھ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سفر میں امام کے عقائد کی تصدیق کی ضرورت ہے یا نہیں۔

الجواب:

ضرورت ہے اگر محلِ شُبہ ہو مثلًا کسی سے سنا کہ یہ امام وہابی ہے وُہ کہنے والا اگر چہ عادل نہ ہو صرف مستور ہو تحقیق ضرور ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیف وقد قیل١[1]۔

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا :کیسے نہیں ہوسکتا ،حالانکہ یہ کہا گیاہے۔(ت)

یا وہ بستی وہابیہ کی ہو تو تحقیق کرو اور اگر کوئی وجہِ شُبہ نہیں تونماز پڑھے پھر اگر بعد کوئی ثابت ہو کہ مثلًا وہابی تھا اعادہ فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧٩٢ تا ٧٩٤: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان ِ شرع متین کہ:

(١) ایك مسجد فرقہ غیر مقلد نے سنّی حنفی اشخاص کے محلہ میںکسی طرح پر اراضی کا بیعنامہ کراکے تعمیر کرائی اور اس کے دروازے پر ایك پتھرجس پر لفظ اہل حدیث کندہ ہے نصب کرادیااور نماز پڑھنے لگے اس مسجد میں بعض ناواقف لوگ سنّی حنفی ہوکر بھی اکثراوقات انکی جماعت میں شریك ہوکر نماز پڑھ لیتے ہیں ان کی نماز غیر مقلد امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں ؟

(٢) اگر اس مسجد سنّی حنفی امام کے پیچھے لوگ حنفی غیر مقلدوں کی جماعت کے بعد یااول ہر روز یا جمعہ کے روز ادا کریں تو نماز ہوگی یا نہیں؟

(٣) اور اگر سنّی حنفی امام کے پیچھے غیر مقلد شخص اسی مسجد میں جماعت میں شریك ہو کر نماز اپنے طریقہ پر پڑھے یعنی آمین بالجہر کرے اور رفع یدین کرے تو حنفیوں کی نماز میں کوئی نقص عائد ہوگا یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

(١) غیر مقلد کے پیچھے نماز باطل محض ہرگزنہ ہوگی اورپڑھنے والے کے سر پر گناہ ِ عظیم ہوگا ۔فتح القدیر میں امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

ان الصلٰوۃ خلف اھل الاھواء لاتجوز ٢[2]۔

اہل ہواء و بدعت کے پیچھے نماز جائز نہیں ۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب الرحلۃ فیالمسألۃ النازلۃ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/١٩

[2] فتح القدیر ، باب الامامۃ ، مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ کّھر ، ١/٣٠٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن