دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

البانی للمسجد اولی من القوم بنصب الامام والمؤذن فی المختار[1] (وکذاولدہ وعشیرتہ اولی من غیرھم اشباہ [2]اھ شامی)الااذاعین القوم اصلح ممن عینہ البانی ٣[3] (لان منفعۃ ذلك ترجع الیھم ،انفع الوسائل [4]اھ ش)

مختار قول کے مطابق امام اور مؤذن مقرر کرنے کا حق دیگر لوگوں کی بنسبت بانی مسجد کو زیادہ ہے(اسی طرح اسکی اولاد اورخاندان بھی دیگر حضرات سے زیادہ حقدار ہیں اھ شامی) البتہ اس صورت میں کہ جب قوم بانی مسجد سے اعلیٰ و صالح امام مقرر کرے تو ہی بہتر ہوگا، (کیونکہ اس کا نفع قوم کو پہنچے گاانفع الوسائل اھ ش)(ت)

 اور اگر امامت بلا وظیفہ ہے اور پہلا امام شرعًا اس دوسرے امام سے اولیٰ تھا تو متوفی نے دوہرا ظلم کیا راجح کو ہٹانا اور مرجوح ك وبڑھانا،اور دونوں برابر ہیں جب بھی بلاوجہ پہلے کو ایذا دہی کا مرتکب ہوا اور اگریہ دوسرا اولیٰ بایں معنی پہلے کے پیچھے نماز میں کچھ کراہت تھی اس کے پیچھے نہیںتو متولی نے اچھا کیا مقتدیوں کا اس پر اعتراض بے جا ہے نماز اس کے پیچھے ہی مطلقًا جائز ہے جبکہ مذہب وقرأت وطہارت واعمال صحیح ہوں، اورمسجد کو تو کوئی جرم ہی نہیں اس میں بہر حال جائز ہے ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧٩٠ :    ازناتھ دوار ریاست ادیپور ملك میواڑ سراج الدین صاحب            ٢٢جون ١٩٢٠ء

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ ایك شخص مسائل نماز روزہ کے تھوڑابہت واقفیت ہے مگر چند عرصہ سے اس کے کانوں میں سماعت کم ہوگئی ہے یعنی اونچا سنتے ہیں، توایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھناجائز ہے یا نہیں ، ہونے کو سبب خلاصہ تحریر فرمائیں ،اور اگر بہرے پیش امام نے نماز میں غلطی کی اور اپنے مقتدی کا لقمہ نہ سُنا تو نماز میں کوئی خلل تو نہیں آتا ہے یا آتا ہے؟اس کا جواب باصواب مع فقہ و حدیث اور کتب فقہ وحدیث کا حوالہ بھی ضرور تحریر فرمائیں، اﷲ تعالٰی آپ کو اجزِعظیم عطا فرمائے گا۔ ٢٢جون ١٩٢٠ء از ناتھ دوار ریاستاودے پور ملك میوڑا سراج الدین ۔

الجواب :

بہرے کے پیچھے نماز جائز ہے مگر اس کا غیر اولیٰ ہے جبکہ علم مسائل نماز و طہارت میں اُس سے کم نہ ہو اور


 

 



[1] درمختار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٩٠

[2] ردالمحتارکتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ / مصطفی البابی مصر ٣/٤٥٤

[3] درمختار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ /مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٩٠

[4] ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ /مصطفی البابی مصر ٣/٤٥٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن