دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب: اگر یہ بیانات صحیح ہوں تو صرف نمبر ٣ ونمبر٦اُس کے فاسق معلن ہونے کے لئے کافی ہیں کہ چاروں نمازوں میں روزانہ تارك جماعت ہے اور مسجد کو ناپاك وملوث کرنےوالا اور فاسق معلن کو امام بنانا اوراسکے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب۔فتاویٰ الحجہ وغنیہ میں ہے:لوقدموافاسقایاثمون [1](اگر انھوں نے فاسق کو امامت کے لئے مقدم کیاتو گناہگار ہوں گے۔ت)اور تقاطر بول اور جریانِ خون اگر لنگوٹ سے بند نہیں ہوتے تو سخت شدید فاسق ہے بہر حال اُسے امامت سے معزول کرنا چاہئے ۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٨٥:                    از شہر مرسلہ غلام محمد صاحب درزی مورخہ                  ٢١رجب المرجب ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان ِشرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کا قمیص چوری ہوا اوربکر چند قرائن کی وجہ سے بطور شُبہ کے چوری ثابت کیا گیا اورجس روز سے بکر پر چوری ثابت ہُوئی اس روز سے تمام محلہ والوں نے بکر کے پیچھے نماز پڑھنا قطعی چھوڑ دی اور بوجہ شك کے اور اسی شك کو لے کربکر کے پیچھے نماز پڑھنا بلاتو بہ جائز ہے یا نہیں ، دیگر گزارش یہ ہے کہ بکر کے باپ نے کہا کہزید اگر قسم کھائے تو مال مسروقہ ہم دیں گے اورزید نے کہا ہم قسم کھائیں گے لیکن قسم نہیں کھائی اورزید کے پیچھے بلاتوبہ نماز جائز ہوگی یا نہیں؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

زید پر کوئی الزام نہیں اور خالی شُبہ کے سبب بکر پر چوری ثابت نہیں ہوسکتی نہ اس کے پیچھے نماز منع نہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٨٦:    از کلکتہ نارکل ڈانگار لنڈوگودام مرسلہشیخ عرفان علی صاحب          ٢١رجب المرجب ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ کو طلاق مغلظہ دی ومطلقہ مدّت ایك سال تك بیٹھی رہی پھر اس کے شوہر نے اس کو بلا عقد شرعیہ اپنی زوجیت میں رکھ لیا اور اس سے ایك لڑکی پیدا ہوئی یہاں تك کہ لڑکی مذکور بالغ ہوئی پس اس لڑکی سے کسی مسلمان نے اگرعقدِ شادی کرلی اور اس نسل سے اولاد جوپیدا ہووہ امامت کرسکتاہے یانہیں اور اسکے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اس کی ماں ولدالزنا ہُوئی وُہ خود ولدالزنا نہیں ،اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں جبکہ مذہب واعمال و


 

 



[1] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن