دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

الجواب:

نعم تجوز ان لم یکن مانع شرعی لانہ بالغ شرعاوان لم تظھر الاثارنعم تکرہ انکان صبیحامحل الفتنۃ کما فی ردالمحتار عن الرحمتی۔

ہاں جائز ہے بشرطیکہ کوئی مانع شرعی موجود نہ ہو کیونکہ وُہ شرعی طور پر بالغ ہے اگر بلوغ کے آثار ظاہر نہ ہوئے ہوں البتّہ اگر وہ امرد خوبصورت ہے تو پھر نماز مکروہ ہوگی کیونکہ وہ محلِ فتنہ ہوتا ہے۔ردالمحتار میںشیخ رحمتی سے یوُں ہی ذکر ہے۔(ت)

مسئلہ نمبر ٧٧٨،٧٨٤:     ازکوٹ ڈسکہ مرسلہ محمد حیات صاحب مدرس ہائی اسکول                ١٦جمادی الاخری١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں حضرات علمائے کرام ایسے امام مسجد کے بارے میں جس میں مفصلہ ذیل نقص صریحًا ہوں،
(١)غسال وذابح ہے اگر کسی صاحب میّت سے کچھ نہ ملے تو شاکی رہتا ہے۔

(٢)سامانِ مسجد کے مطلق حفاظت نہیں کرتا اور نہ ان کی مرمّت وغیرہ کی لوگوںکو ترغیب دیتاہے اس لئے اشیاء مسجد بگڑتی اور خراب ہوتی رہتی ہیں اور ضائع اور غبن ہوتی رہتی ہیں اور مسجدکے متعلقہ مکان میں رہائش رکھتے ہیں جو کہ مسجد سے علیحدہ متصل مسجد ہے اگر حفاظت ِ سامان مسجد کو کہیں تو برافروختہ ہوجاتے ہیں۔

(٣) جماعتِ نماز صرف مغرب کی کرتے ہیں باقی نمازیں متفرق طور پر لوگ خود بخود پڑھتے ہیں ،اگر کہیں تو ناراض۔

(٤) مرض بواسیر عرصہ سے ہے تقاطر بول اور پیپ اورخون سے محفوظ رہنے کے لئے نیچے لنگوٹی رکھتے ہیں پُورے طور پر شکایت مرضِ بواسیر نہیں گئی اور نہ یہ جانے والی ہے۔

(٥) میونسپل کمیٹی قصبہ کوٹ ڈسکہ میں ایك ادنیٰ آسامی جمعداری خاکروبان ٨ روپے ماہوار پر ملازم ہیں ،کام اچھا نہ ہونے پر مقامی افسر اور ممبرانِ کمیٹی اکثر ناراض رہتے ہیں جو کہ مسلمانوں کو ناگوار گزرتا ہے۔

(٦) میاں جی کے اندرون شہر میں جو مکانات ہیں ان کے بالکل متصل ایك پرانی مسجد ہے انقلابِ زمانہ سے اس محلہ میں مسلمانوں کے گھر نہ رہے اور مسجد غیر آباد ہوگئی ،اب میاں جی اس مسجد کو مال مویشی خانہ اور گوبر بھینس خانہ بنارکھاہے، طرفہ یہ کہ حق اس مسجد کا برابر لے رہے ہیں۔

(٧) روزہ ماہ رمضان المبارك اگر معمر ہونے کی وجہ سے بھی رکھتے ہوں تو نمازِتراویح پڑھانے کےلئے آتے ہیں کیونکہ تراویح پڑھانے والے کی خدمت ہوتی ہے مگر نماز فرض کی جماعت سوائے مغرب ندارد، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنی کیسی ہے؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن