دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایك عورت کو کمان لٹکائے ملاحظہ فرمایا ،ارشاد فرمایا: "اﷲ کی لعنت ہو اُن عورتوں پر کہ مردوں سے تشبّہ کریں اوران مردوں پر کہ عورتوں سے مشابہت کریں"[1]۔حالانکہ جُوتا کوئی جزو بدن نہیں جزولباس ہے اور کمان جزو لباس بھی نہیں ایك خارج شےَ ہے جب ان مشابہت پر لعنت فرمائی تو بال جزوِبدن ہیں ان میں مشابہت کس درجہ حرام اور باعثِ لعنت ہوگی۔ الحرف الحسن میں یہ ہے کہ شانہ پر لٹك رہے تھے یا یہ کہ شانہ سے اُتر کر سینہ تك پہنچے تھے ۔شانہ تك لمبے گیسووں کا ہونا کہ آگے اصلانہ بڑھےں ضرور جائز بلکہ سنن زوائد سے ہے حساب کرکے نمازوں کا اعادہ چاہئے اورامام صاحب سے امید ہے کہ حکم شرع قبول فرماکر خود معصیت سے بچیں گے اور اپنی اور،قتدیوں کی نماز کراہت سے بچائیں گے ۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٧٦:    ازمانیا والا ڈاکخانہ قاسم پوگڈھی ضلع بجنور مرسلہ سیّد کفایت علی صاحب ٣ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام اور ایك مقتدی نماز پڑھتے ہوں دوسرامقتدی آگیاتو امام کو وہیں رہنا چاہئے یا آگے چلا جائے یا نہیں(اور آگے بڑھنے کی جگہ ہو) بینواتوجروا

الجواب:

اگر پہلا مقتدی مسئلہ دان ہے اوراسے پیچھے ہٹنے کی جگہ ہے تو وہ ہٹ آئے دوسرامقتدی اس کی برابر کھڑا ہوجائے اور اگر یہ مسئلہ دان نہیں یا اسے پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو امام آگے بڑھ جائے،اوراگر امام کو بھی آگے بڑھنے کی جگہ نہیں تو دوسرا مقتدی بائیںہاتھ کو کھڑاہوجائے مگر اب تیسرامقتدی آکر نہ ملے ورنہ سب کی نماز مکروہ تحریمی اور سب کا پھیرنا واجب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧٧٧:   ازبریلی مسئولہ محمود حسن صاحب طالب علم مدرسہ منظر اسلام بریلی             ١٩ ربیع الاول ١٣٣٨ھ

ماقول علماء اھل السنۃ والجماعۃ رحمکم اﷲ ھل تجوز الصلاۃ خلف الامرد الذی ھوابن ستۃ عشر سنۃ افیدونا الجواب احمکم اﷲ الوہاب[2]۔

علمائے اہلسنت وجماعت رحمکم اﷲ تعالٰی کا اس بارے میں کیاارشاد ہے کہ سولہ سالہ امرد کے پیچھے نماز جائز ہوتی ہے یا نہیں؟ ہمیں جواب سے مستفید کیا جائے ، رحمکم اﷲ الوہاب۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری ، باب المتشبہین بالنساء مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٨٧٤

[2] ردالمحتار مطلب فی امامۃ الامرد مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن