دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

فقال ان امرأتی لاتمنع ید لامسٍ قال فطلقھاقال انی احبھا فاستمتع بھا١[1] رواہ ابوداؤد۔

اور عرض کی امیری بیوی کسی مس کرنے والے کو منع نہیںکرتی ۔فرمایا :اسے طلاق دے دے۔عرض کیا:میںاس سے محبت کرتا ہوں۔فرمایا:اس سے استفادہ کر،ابوداؤد (ت)

درمختار میں ہے:لایحب علی الزوج تطلیق الفاجرۃ [2](خاوند پر فاجرہ عورت کو طلاق دینا واجب نہیں۔ت)

بکر جس نے وُہ ناپاك کلمات کہے اُن سے صراحۃً شریعت مطہرہ سے عناد ٹپکتا ہے اُس پر توبہ فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٧٥:   ازریاست جے پور گھاٹ، دروازہ مدرسہ قادریہ تکیہ اعظم شاہ ، مرسلہ حاجی عبدالجبار صاحب رضوی

کیا حکم ہے شریعت ِمطہر کا اس مسئلہ میں کہ زید امامت کرتا ہے اور اس کے سر کے بال لمبے یعنی دوش سے نیچے قریب سینہ تك ہیں،عمروکہتا کہ دوش سے نیچے بال بڑھانا حرام ہیں اور ایسے شخص کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے،زید کہتا ہے کہ اتنے لمبے بال رکھنا یعنی دوش سے نیچے جائز ہے اور مشائخ سادات کا یہ شعار ہے چنانچہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی مدظلہ نے اپنے رسالہ الحرف الحسن فی للکتابۃ علی الکفن کے صفحہ ١٩ سطرامیں حضرت سیّدنا امام علی رضا رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے متعلق لکھا ہے کہ ان کے دو٢گیسو شانہ پر لٹك رہے تھے لہذا سوال یہ ہے کہ زید کا کہنا صحیح یا عمروکا ،اگر قول عمرو کا صحیح ہے تو جتنی نمازیں ہم مقتدیوں نے زید کے پیچھے پڑھی ہیں حساب کرکے سب کا اعادہ کریں یا نہیں؟

الجواب:

مسلمانوں کو اتباعِ شریعت چاہئے ۔حکم نہیںن مگر اﷲ ورسول کے لئے ۔سینہ تك بال رکھنا شرعًا مرد کو حرام، اور عورتوں سے تشبّہ اور بحکم احادیث صحیحہ کثیرہ معاذاﷲ باعث لعنت ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لعن اﷲ المشتھبین من الرجال بالنساء [3]الخ

نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اﷲ تعالٰی کی لعنت ان مردوں پر جو عورتوں کے ساتھ مشابہت کریں (ت) الخ

اُمّ المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا نے ایك عورت کو مردانہ جوتا پہنے دیکھا اُسے لعنت کی خبر دی۔نبی اکرم


 

 



[1] سنن ابو داؤد باب فی تزویج الابکار مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٨٠،سنن نسائی تزویج الزانیۃ //نور محمد کتب خانہ کراچی ٢/٧١

ف: ان حوالوں میں مذکور الفاظ مختلف ہیں لیکن مفہوم ایك ہے ۔ نذیر احمد سعیدی

[2] دُرمختار کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی البیع مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ٢/٢٥٤

[3] المعجم الکبیر ماروی ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ مطبوعہ المتبۃ الفیصلیہ بیروت ١١/٢٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن