30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیّد الشہداء اور حضرت مولی ٰ مشکلکشا رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی مجلس ذکر شریف منعقد کرنا اور یاعلی سلام علیك ویاذکی سلام علیك کہنا کچھ حرج نہیں رکھتا جبکہ منکراتِ شرعیہ سے خالی ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر٧٧٤: ازگونا سنٹرل انڈیا ریاستگوالیار مرسلہ محمد صدیق سیکریٹری انجمن اسلامیہ ١٧ صفر ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہزید کی زوجہ ثانی ایك دوسرے شخص کے ساتھ فرار ہوگئی اور فسق و فجور کرتی ہے اورزیداُس کو رکھے ہوئے ہے اور وہ زوجہ زید،زید پرحاوی ہے،زید دوسروں سے کہتا ہے کہ تم فلاں شخص جس کو میری زوجہ بلاتی ہے میرے گھرآنے سے روکو۔جب زید سے کہا جائے تم اس کو طلاق دیدو تو بہتر ہے ۔اس پر زید غصہ کرے اور کلمات سخت کہے اور کہے کہ میری زوجہ اولیٰ بھی تو لوگوں کو بلواتی ہے کیا اس کو بھی طلاق دیدوں ایسا ہرگز نہیں کروں گا ۔تو ایسے اصرار سے زید دیّوث ہے یا نہیں اور مسلمانوں کو ،زید کو اگر وہ پیش امامی کرتا ہو معزول کرنا چاہئے یا نہیں۔زید جو پیش امام مسجد ہے اس نے چند جاہلوں کو اپنا طرفدار بنالیا ہے اُن میں سے ایك شخص بکر نے کہا کہ ہمارا پیش امام دو دو بوتلیں شراب کی پئے گاا ورچار رنڈیاں رکھے گا اور وہی پیش امام رہے گا۔پسبکر کی بابت شرعًا کیا حکم ہے اور جولوگ ایسے امام کی طرفداری کریں اوراس کو پیش امام رکھنے پر اصرار کریں ان کی بابت کیا حکم ہے؟بینواتوجروا۔
الجواب:
زید اپنی زوجہ کے ایسے افعال پر اگر راضی ہے یا بقدرِ قدرت بندوبست نہیں کرتا تو بلاشبہ دیّوث ہے اوراسے امامت سے معذول کرنا واجب ،اور اسکے پیچھے نماز پڑھنا گناہ ،اور اس کا پھیرنا لازم ،اور اس کے حامی گنہ گار۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪ [1] |
اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے: گناہ اور زیادتی پر ایك دوسرے سے رتعاون نہ کیا کرو۔(ت) |
اور اگر وہ ان افعال پر راضی نہیں اور جہاں تك اسکا امکان ہے بندوبست کرتا ہے تو عورت کے افعال پر اسکا الزام نہیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ[2] ۔ |
اﷲ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے: کوئی بوجھ اٹھانے والاکسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔(ت) |
نہ اس پر طلاق دینا لازم ۔حدیث میں ہے:
|
جاء رجل الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
ایك شخص رسول ِ خدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خدمت میں آیا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع