دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مقتدی پر الزام ہے اور وہ اس وجہ سے سزا وار سزا ہے مگر وہ امام اس بنا پر الزام سے بری نہیںہوسکتا کہ اب تك مقتدی کیوں خاموش رہے۔واﷲتعالٰی اعلم 

مسئلہ نمبر ٧٧٣:   ازاورنگ آبادضلعگیا مرسلہمحمد اسمٰعیل مدرس مدرسہ اسلامیہ                         ١٤صفر المظفر ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کی عمرو تعزیہ کی نہایت عظمت کرتا ہے اور اکھاڑے میں شریك ہوتا ہے اورحضرت سیّد الشہداء حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ وحضرت علی کرم اﷲ تعالی وجہہ، کی مجلسِ میلاد منعقد کرتا ہے اور اس میں یاحسین سلام علیك ،یاذکی سلام علیک،یاعلی سلام علیك وغیرہ بحالت قیام پڑھواتا ہے اور مجلس سماع میں ہر قسم کے مزامیر یعنی انگریزی باجا روشن چوکی خروك شہنائی مشکی باجا وغیرہ بجواتا ہے اور نماز پنجگانہ و جمعہ کے لئے مسجد میں نہیں آتا صرف عیدین کی امامت کرتا ہے مقتدی اس سے بسبب ان افعال کے سخت نفرت رکھتے ہیں تو عمرو قابلِ امامت ہے یا نہیں ،اور عمرو کے یہ افعال شرع شریف میں کیا حکم رکھتے ہیں۔

الجواب :

مزامیر حرام ہیں ،صحیح بخاری شریف'ف' کی حدیث میں ہے:

یستحلون الخمر والخنزیر والمعازف١[1]۔

وُہ لوگ شراب ،خنزیر اور مزامیر کو حلال جانیں گے۔(ت)

ہدایہ میں ہے: لان الابتلاء المحرم یکون٢[2]۔(امتحان وابتلاء حرام ہی سے ہوتا ہے۔ت)تو مجلس مزامیر منعقد کرنا فسق ،اور نماز ِعید کوان شیطانی باجوں کے ساتھ آنا فسق اور جماعت کے لئے بلا عذر شرعی حاضر نہ ہواکرنا فسق اور جمعہ میںبلا مجبوری نہ آنا سخت تر فسق اور تعزیہ کی تعظیم بدعت ،عمرو ہر گز قابلِ امامت نہیں۔تبیین الحقائق میں ہے:

لان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمپ وقد وجب علیھم اھانۃ شرعا[3]۔

کیونکہ امامت کے لئے اس کی تقدیم میں تعظیم ہے حالانکہ ان پر شرعًا اس کی اہانت لازم ہے۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الاشربہ باب ماجاء فیمن یستحل الخمرالخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٨٣٧

[2] الہدایہ کتاب الکراہیت، مطبوعہ مطبع یوسفی لکھنؤ ، ٤/٤٥٣

[3] تبیین الحقائق باب الامامۃ ، مطبوعہ المطبعۃ الکبرٰی الامیریۃ بولاق مصر ، ١/٣٤

ف: بخاری کے الفاظ اس طرح ہیں :یستحلون الحروالحریروالخمروالمعازف الخ۔اس حدیث کو مختلف الفاظ کے ساتھ دیگر متعدد کتابوں نے ١بھی ذکر کیا ہے سنن ابوداؤ٢/٢٠٤، سنن الکبریٰ للبیہقی ١٠/٢٢١، کنزالعمال١١/١٣٤،المعجم الکبیر ٣/٢٨٢،اتحاف السادۃ المتقین ٦/٤٧٢،الترغیب والترتیب ٣/١٠٢۔ نذیر احمد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن