30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کان فاسقا غیر معلن فمالکراھۃ خلفہ الاتنزیہیۃ (کیونکہ اگر وہ شخص فاسق غیرمعلن ہوتواسکی اقتداء میں نمازپڑھنا زیادہ سے زیادہ مکروہ تنزیہی ہے۔ت)
(٢) جب بعد توبہ صلاح حال ظاہر ہوااس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں اگر کوئی مانع شرعی نہ ہو ۔
(٣)اﷲ عزوجل اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اورگناہ بخشتا ہے ھوالذی یقبل التوبۃ عن عبادہ ویعفوعن السیأت١؎(وُہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور گناہ معاف کرتا ہے۔ت) جولوگ توبہ نہیں مانتے ہیں گنہگار ہیں ،ہاں اگر اس کی حالت تجربہ سے قابل اطمینان نہ ہو اور یہ کہیں کہ تونے توبہ کی اﷲ توبہ قبول کرے۔ہم تجھے امام اس وقت بنائیں جب تیری صلاح حال ظاہر ہو تو یہ بجاہے۔
(٤) اسے جرما طلاق دینا واجب نہیں اوراس پر صبر کرنے والا نہایت نیك کام کرتا ہے اگر نیت اﷲ کے لئے ہو بہرحال یہ امر امامت میں خلل انداز نہیں کہ یہ اپنے حق سے درگزر ہے اوراس میں حرج نہیں اور یہاں راضی ہونا بایں معنی نہیں تھا کہ اس کے افعال خلاف ِشرع کو پسند کرتا ہے جس سے وہ قابل امامت نہ رہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٧٦٩، ٧٧٠: از میونڈی ازسید صاحب۔
(١) زید اپنی سوتیلی ساس سے زنا کرتا ہے اور زید کے سسر کو بھی یہ معلوم ہے لیکن اس کو منع نہیں کرتا اس خوف سے کہ میرے گھر سے نکل جائے گی ، تو وہ کس جُرم کا مستحق ہے اور زید جو اپنی ساس سے زنا کررہا ہے وہی امامت بھی کرتاہے تو یہ زید کس درجہ کامستحق ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا یا میل جول رکھنا کیسا ہے؟
(٢) جس کا پیر ایسا ہوکہ جملہ افعال حرام ہوں جیسے زنا وغیرہ کرنا اورسُلفہ وغیرہ پینا اور اکثر محافل ناچ رنگ میں شامل ہونا وغیرہ وغیرہ ہوں اور علمائے دین اس سے بیعت کرناحرام فرما دیں اور جو بیعت حاصل کرچکا ہواس کو فسخ کرنے کاحکم دیں تو اب علمائے دین فرمائیں کہ جوایسے پیر سے بیعت کئے ہوئے ہو اور ایسے پیر پر اعتقاد رکھتا ہو اور علمائے دین کے حکم کے خلاف کرتا ہو کہ علما تو ایسے پیر سے بچنے کا حکم فرمائیں اوروہ نہ مانے او ر وہ متبع ہو اور امامت کرتا ہو اُس کے پیچھے نماز پڑھنا اور میلاد پڑھوانا اور شریك حال ہونا کیسا ہے،درست یا غیر درست ،اوربعض کہتے ہیں کہ جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہیں وہ نادرست ہیں ان کا بھی پھیرنا واجب ہے کیونکہ اس نے اتباعِ علماء نہیں کیا۔بینواتو جروا
الجواب:
(۱)جوباوصف قدرت اپنی عورت کو اس بیحیائی سے منع نہیں کرتانہیں روکتا وہ دیّوث ہے ،اور وہ جو زنا کرتا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع