دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

دوسرے کو کہ صالح امامت ہے اور امام کردیتا ہے حرج نہیں بلکہ وہ اگر اس سے علم وفضل میں زائد ہو تو اسے یہی بہتر ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٥٩:     ازعلی پور ٹپرا مسئولہ منصب علی                  ١٢شعبان ١٣٣٧ھ

قاری مکہ معظمہ کا قرأت سیکھا ہوا ور وہاں پر چند سال رہ کر معلمی کیا لیکن داڑھی ترشواتا ہے آیا اس کے پیچھے نماز پنجگانہ اورجمعہ جائز ہے یا نہیں۔بینواتوجروا

الجواب:

داڑھی ترشوانے والے کوامام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب، اور مکہ معظّمہ میں رہ کر قرأت سیکھنا فاسق کو غیرفاسق نہ کردے گا،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ نمبر ٧٦٠: از فتح پور ضلع شاہجہاں پور مرسلہ مقبول حسن خان نائب مدرس میونسپل ا سکول ١٧شعبان ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس شخص کی نمازِ فجر قضاہو وہ نمازِ ظہریا دیگر اوقات کی نمازوں میں امام ہوسکتا ہے یا نہیں؟

الجواب:

اگر صاحبِ ترتیب ہے تو جب تك قضائے فجر اد ا نہ کرلے ظہُر کی امامت نہیں کرسکتا ور نہ کرسکتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٦١،٧٦٢:ازپیلی بھیت محلہ احمد زئی مرسلہ مولوی عبد السبحان صاحب ١٢ رمضان المبارك ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں :
(١) بہرے کے پیچھے تراویح یا فرض نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

(٢) بہرے کی کوئی تخصیص ہے یا نہیں؟

الجواب:

(١) جائز ہے اور اس کا غیر بہتر ہے اگر یہ علم وقرأت میں اس سے افضل نہ ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم؎
(٢)اُتنی ہی ہے کہ جواب اوّل میں گزری۔
واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٧٦٣:
                    از سہسوانی ٹولہ مسئولہ محمد یامین                  ٦شوال ١٣٣٧ھ
عمرو بہت مسخرا ہے اور بہت فحش گالی کے ساتھ مذاق کرتا رہتا ہے اُس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں۔

الجواب:

اُسے امام بنانا گناہ ہے اور اسکے پیچھے نماز مکرہ تحریمی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن