30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نقشہ بھیج کر اُن سے دریافت کیا تھا انہوں نے ردالمحتار سے یہ نشان دے کر(ج ا ص٤٤٦) کچھ عربی کی عبارت لکھ کر اُس کاخلاصہ اردو میں کیا تھا کہ اس انحراف قلیل جانب کعبہ سے مصلٰی کو مضر نہیں ہے اور انحراف قلیل کی حد یہ ہے کہ چہرہ اور چہرے کے اطراف میں کوئی جزو کعبہ کے مقابل باقی رہے اس طرح کہ چہرہ یا اُس کے بعض اطراف سے کعبہ تك خطِ مستقیم کھینچا جاسکے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ خط مستقیم پیشانی سے ہی خارج ہو بلکہ عام ہے خواہ پیشانی سے خارج ہو یا اس کے دونوں طرف میں کسی طرف سے خارج ہوا ہو اس صورت میں بہت بڑی وسعت ہے، جو نقشہ مسجد کا آپ نے بھیجا ہے اس مسجد کے رُخ پر نماز پڑھنا بے شبہ جائز ہے لہذا مسجد کے رُخ پر نماز پڑھایئے، بعض صاحب اس جواب کو پزیرا نہیں کرتے اور وہ حضور ہی پر اسکا انحصار رکھتے ہیں لہذا گزارش یہ ہے کہ حضور اس کاغذ کو جس پر مسجد کا نقشہ ہے ہر دو جانب سے ملاحظہ فرماکر اگر ممکن ہو تو کاغذ مذکورکے ذیل ہی میں جو دریافت طلب گزارشیں کاغذکی پیشانی پر عرض کی گئی ہیں ان کاجواب ارقام فرما کر کمترین کو معزز فرمایا جائے۔ واجباً گزارش ہے کہ اس مسجد کا رُخ نقشہ مذکور سے بخوبی نمایاں ہے، یہ قصبہ حیات نگر ٢٨ درجے ٣٠ دقیقے عرض شمالی پر واقع ہے اور مکہ معظمہ ٢١درجے ٤٠دقیقے عرض شمالی پر ، لہذا دریافت طلب امر یہ ہی کہ اس مسجد میں جماعت سیدھی مسجد کے رُخ پر کی جائے یا مسجد کا خیال چھوڑ کر کعبہ شریف کا خیال کرکے ٹیڑھی اور اگر مسجد کے رُخ پر سیدھی جماعت کی جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب:
ا ب ء مثلث قائم الزاویہ ہے ب موضع قیام مصلی ء سمت نقطہ مغرب کے اسمت قطب شمالی ہے نقطہ ب سے مسجد کی دیوار قبلہ اء پر عمود ب ح قائم کیا تو مثلث ا ب ء کا مشابہ ہو اُس کا زاویہ ب اُس کے زاویہ ا کے مساوی ہے کہ ہر ایك زاویہ ء سے مل کر ا قائمہ کے برابر ہے تو زاویہ ا زاویہ انحراف یعنی اس کے مساوی ہوا، یہ وہ مقدار ہے کہ مسجد نقطہ مغرب سے جس قدر شمال کو جھکی ہوئی ہے یہ زاویہ پیمائش میں ١٨ درجے ہے۔اب یہ معلوم کرنا ہے کہ حیات پور میں قبلہ نقطہ مغرب سے کتنا جدا ہے اس کےلئے صرف عرض بلد کافی نہیں ہوتا طول بھی درکار ہے۔ وہ سوال میں نہ لکھا نہ یہاں اطالس میں حیات پور کا نام نکلا مگر ضلع مرادآباد کی عام آبادیاں ٧٨،٧٩ درجے کے اندر ہیں ٢٨درجے عرض پر اگر طول ٧٨ درجے ہو تو عمود قبلہ سمت الر اس سے جنوب کو تین درجے جُھکے گا،دوسری میں دو٢ درجے ،ستائیس٢٧درجے ، بہرحال حیات پور میں قبلہ جنوب کو تقریباً ٢ درجے مائل ہے اور مسجد ١٨درجے شما بل کو ہے تو مسجد قبلہ واقعہ حیات پور سے اکیس درجے کم شمال کو جھکی ہوئی ہے اور ہم نے اپنے رسالہ ھدایۃ المتعال فی حد الاستقبال میں ثابت کیا ہے کہ جب تك پینتالیس ٤٥درجے انحراف نہ ہو سمت قبلہ باقی رہتی ہے۔عبارت ردالمحتار وغیرہاعبارات کثیرہ مختلفہ اسی طرف راجح ہیں نہ وہ اطلاق کہ سوال میں کسی سے حکایت کیا تو یہ مسجد ضرور حدِ قبلہ کے اندر ہے بلکہ اس سے دوچند جھکی ہوتی تب بھی حد سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع