30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہ بعد ہر نماز یہ کہتا ہے کہ اے خداوند کریم! غیر شرع داڑھی مُنڈے جھوٹے دعویدارانِ خلافت کو سچّا دعویدارِ خلافت بنادے۔ اور جب کبھی وہابیوں کاذکر آتا ہے تو اُن کے مولویوں کو جو مولوی خلافت کو اپنے پیٹ بھرنے کا پیشہ بناتے ہیں اور ان کے سب پیرؤوں کو خوب بُرا کہتا ہے اس کے پیچھے بموجب شریعت مطہرہ نماز پڑھنا جائز ہے اور جو مولوی اس کے پیچھے نماز پڑھنا حرام بتائے اُس کے لئے شرعًا کیا حکم ہے، اگر یہ بحث مسجد میں ہو تو مسجد کی توہین ہوتی ہے یا نہیں؟بینوا بالتفصیل توجروا عندالرب الجلیل۔
الجواب:
اس دُعا میں کوئی حرج نہیں اور وہابیہ کی بُرائی بیان کرنا فرض ہے، یونہی جھوٹے مدعیانِ خلافت اور اس نام سے شکم پروران پر آفت کی شناعت سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا ضرور ہے اور مسجد کہ مجمع مسلمانان ہو ان بیانوں کا بہتر موقع ہے اور اس میں مسجد کی کچھ توہین نہیں کہ مساجد ذکر اﷲ کے لئے بنائی گئی ہیں اور نہی عن المنکر اور بیان شناعت گمراہاں اعظم ِ طرق ذکراﷲ واجل احکام ِ شریعۃ اﷲ سے ہے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اَتَرِعُون عن ذکر الفاجرمتی یعرفہ الناس اذکروالفاجر بمافیہ یحذرہ الناس ١[1]۔ |
کیا فاجر کو بُرا کہنے سے پرہیز کرتے ہو لوگ اسے کب پہچانیں گے فاجر کی بُرائیاں بیان کرو کہ لوگ اُس سے بچیں |
صحیح بخاری میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیی علیہ وسلم حضرت حسّان بن ثابت انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کےلئے مسجد کریم مدینہ طیبہ میں منبر بچھاتے کہ وہ اس پر کھڑے ہوکر مشرکین کا رَد فرماتے[2]
[1] نوادرالاصول للترمذی الاصل السادس والستون والمائۃ الخ مطبوعہ دارصادر بیروت ص٢١٣
ف: اس حدیث کا پہلا لفظ نوادر الاصول میں''أتورعون'' ہے جبکہ دیگر متعدد کتابوں میں ''اترعون''مذکور ہے۔ نذیر احمد سعیدی
[2] مشکوٰۃ المصابیح الفصل الثالث ازباب البیان والشعر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی حصہ دوم ٢/٤١٠
ف: یہ حدیث ترمذی ٢/١٠٧،سنن ابی داؤد ٢/٣٢٨،مستدرك ٣/٤٧٨ ابن عساکر ٤/١٢٩، شرع السنۃ ١٢/٣٧٧
وغیرہ متعدد کتابوں میں موجود ہے حدیث کا یہ حصہ صحیح بخاری سے مجھے نہیں مل سکااورصاحب تحفۃ الاحوذی اسی حدیث کے تحت لکھتے ہیں:قال صاحب المشکٰوۃ بعد ذکر ھذاالحدیث اخرجہ البخاری وقال الحافظ فی الفتح بعد ذکرہ وعزوہ الی الترمذی مالفظہ وذکر المزی فی الاطراف ان البخاری اخرجہ تعلیقأ نحوہ واتم منہ لکنہ لم ارہ فیہ انتھی ( تحفۃالاحوذی مطبوعہ بیروت ٤/٣٢) نذیر احمد سعیدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع