30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢)مسجد
میں جماعت ہو رہی ہے اور امام میں نقص شرعی ہے تو جماعت چھوڑ کر فورًا ہی اپنے فرض
پڑھ سکتا ہے یا نہیں۔
(٣) عاق شدہ کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں۔بینوا تو جروا
الجواب:
(١) جبکہ شُبہ کی کوئی وجہ قوی
نہ ہو جماعت سے پڑھے ،پھر اگر تحقیق ہو کہ امام وہابی تھا نماز پھیرے واﷲ تعالٰی
اعلم
(٢) اگر امام میں ایسا نقص ہے کہ ا سکے پیچھے نماز باطل ہے مثلًاوہابی ہے یا قرآن
عظیم غلط پڑھتا ہے یا طہارت صحیح نہیں جب تو وہ نماز نماز ہی نہیں اگر صحیح جماعت
کرسکتا ہو تو اس جماعت کے ہوتے ہوئے اپنی جماعت قائم کرے اگر فتنہ نہ ہو،اور اپنی
جماعت نہ مل سکے تو تنہا پڑھے، اور اگر نقص ایسا ہے کہ اس کے پیچھے نماز مکروہ
تحریمی ہے جیسے فاسق معلن ،تو دوسری جگہ جماعت کو چلا جائے ورنہ نہیں، اس جماعت کے
بعد دوسری جماعت کرے یا تنہا پڑھے ،اور اگر صرف کراہت ِ تنزیہہ ہے تو اس جماعت کا
ترك جائز نہیں شامل ہوجائے ۔واﷲ تعالٰی اعلم
(٣) شرعًا عاق وُہ ہے جو
بلاوجہ شرعی ماں باپ کو ایذا دے، ان کی نافرمانی کرے۔ایسا شخص فاسق ہے ۔پھر اگر وہ
یہ گناہ علانیہ کرتا ہے فاسق معلن ہے اُس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنی
گناہ اور پھیرنی واجب ،اور اگر علانیہ نہیں کرتا تو اس کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی
ہے کہ پڑھنی جائز اور پھیرنی مستحب، اور اگر یہ ان کو ایذا نہیں دیتا غیر معصیت
میں ان کی نافرمانی نہیں کرتا اگر چہ معصیت میں ان کا کہنا نہ مانتا ہواگر چہ اس
سے ایذا ہوتا وُہ عاق نہیں اگرچہ وُہ سو بار کہیں کے ہم نے تجھے عاق کیا،جب اس کے
ذمہ مواخذہ شرعی نہ ہو تو اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں اگر چہ جاہل اسے عاق شدہ
سمجھیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٧٤٨: ازسہرام برتلہ ضلع آرہ مسئولہ قدرت اﷲ ٥شوال
١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اعلم باسنۃ عالم باعمل سماع بالمزا میر سُنتا ہے اور اس کی امامت جائز ہے اور اس کی امامت میں کراہت ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا
الجواب:
مزامیر حرام ہیں ان کا سُننا عالم باعمل کا کام نہیں کما بیناہ فی اجل التحبیر فی حکم السماع بالمزامیر(جیسا کہ اسے اجل التحبیر فی حکم السماع بالمزامیر میں بیان کیا گیا ہے۔ت) اگر اعلانیہ اس کا مرتکب ہو اسے امام نہ کریں،اور کراہت سے کسی حال خالی نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٧٤۹: ازسرکار اجمیر مقدس لنگر گلی مسئولہ حکیم غلام علی ٦شوال ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام جامع درگاہ شریف حضرت خواجہ غریب نوازرحمۃ اﷲ تعالٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع