30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس لئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اتباع کی جائے ۔(ت)
یہ بات کہ ایسا نہ کرے تو مقتدی اُس سے پہلے سجدہ کرلیں گے اس کا لحاظ مقدیوں پر ضرور ہے جب اسے سجدہ تك پہنچنے میں دیر ہوتی تو یہ انتظارکریں اور ایسے وقت سجدہ کو جھکیں کہ اس کے ساتھ سجدہ میں پہنچیں بذلك امرالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اصحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنھم (نبی اکرم صلی اﷲ تعالیی علیہ وسلم نے اپنے اصحاب رضی اﷲ تعالٰی عنہم کویہی حکم دیا ہے۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ نمبر ٧٤١: ازہوڑہ ڈاك خانہ سلکھیا گھڑی محلہ بھوٹے بگان
اصغرچائے والے کا باڑا مسئولہ شیخ سمن ٢٣رمضان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو لوگ علمائے حرمین طیبین کو بدعتی
بتائیں ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟بینوا تو جروا
الجواب:
مطلقًا علمائے حرمین شریفین کو
بدعتی وہی بتائے گا جو وہابی ہو اور وہابی کے پیچھے نماز باطل محض ہے۔واﷲ تعالٰی
اعلم
مسئلہ نمبر ٧٤٢: از مطبع شمس المطابع فرخ نگرضلع گوڑگانواں مسئولہ حکیم شمس الدین
مالك مطبع ٢٨رمضان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امور ذیل کرنے والے کی امامت جائز ہے
یا نہیںاور اس کی بابت کیاحکم ہے باوجود نہ یاد ہونے قرآن کے کریم کے درمیان کلام
مجید سے کچّی پکّی یاد پر نماز ِجمعہ میں قرأت شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے اکثر بلکہ
عمومًا نمازِ جمعہ میں بھول جانے کی وجہ سے نماز دہرائی جاتی ہے خطبہ بھی صحت
ِلفظی کے ساتھ نہیں پڑھتا ہے سمجھانے پر لوگوں کو مغلظات بکنا شطرنج سے باہر ہونے
کے سبب کھیلنے والوں کو اُن کے پاس بیٹھ کر چال بتانا ہمچو قسم کے لوگوں کے ساتھ
کوئلے وغیرہ کی لکیروں سے طرح طرح کے پانسے بناکر کنکریوں کے ذریعہ سے مثل قمار
بازان بغیر کسی شرط قائم کے کھیل کا کھیلنا ، ایسے شخص کےساتھ میل جول نشست برخاست
رازداری رکھنی جو اپنے حقیقی پسرہ کی بیوہ سے اپنی زوجہ کی زندگی میں زنا کرتا ہے
اور آئیندہ خواہش نکاح رکھتا ہے جس کو حالاتِ مذکورہ کی وجہ سے اہلِ برادری نے بھی
خارج کردیا ہے مسجد میں بیٹھ کر اپنے خانگی معاملات میں یا ناصح آدمیوں کو فحش اور
مغلظات سنانا شخص مندرج صدر کی اعانت کرنےوالے کی بابت کیا حکم ہے جبکہ اُس کی
اعانت محض نفسانیت سے کرتے ہوں بصورت حالات مندرجہ صدرنمازِجمعہ دوسری مسجد میں
جائز ہے یا نہیں جبکہ ایك پُرانا قصبہ مثل شہر کے ہو جس کی بنیاد شہر اور فرودگاہ
افواج تواریخی حساب سے صدہا سال سے مع آبادی اہل اسلام ثابت ہے اورنمازی بھی تعداد
شرعی سے زیادہ ہوجاتے ہوں۔روزہ کی حالت میں ایسے شخص کا آٹھ دس دفعہ غل کرنا جو بے
صبری پر دال ہے۔ اصلی معاملہ پوشیدہ رکھ کر اپنے مطلب کی تائید میں سے فتویٰ حاصل
کرنا ۔بینواتو جروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع