دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ابتدا کیا کرتے ہیں اور سجدہ سے اُٹھتے وقت نصف یا زائد اُٹھجانے پر اﷲ اکبرکی ابتداء کیا کرتے ہیں یہ ا س لئے کرتے ہیں کہ مقتدی اُ ن سے پہلے سجدے سے اُٹھنے یا سجدے میں جانے نہ پائیں۔

(٢) بقاعدہ مذہب حنفی دونوں زانوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے پہلے زمین پر گھٹنے بعد ازاں ہاتھ وغیرہ سجدے کے لئے مطلق نہیں رکھ سکتے اور اسی طرح کھڑے بھی نہیں ہوسکتے ۔

(٣) سجدہ میں جاتے وقت ایك دم لمبے ہوکر دونوں ہاتھ زمین پر رکھتے ہیں اور پیروں کو برابر کیا کرتے اور اسی طرح سجدے سے اُٹھتے وقت بھی لمبا ہوکر اُٹھا کرتے ہیں کیونکہ ان کے دونوں پیر مَرض سے بیکار ہوگئے ہیں۔

(٤)بایاں پَیر گھٹنے کے نیچے زیادہ تر بیکار ہے اس لئے ہر جلسہ میں پَیر بچھانے کے لئے انھیں دقت ہوتی ہے اکثر ہاتھ سے پَیر اُٹھا کر بچھاتے ہیں تب بیٹھتے ہیں یا بعض موقع پر اونٹ کی بیٹھك کی مانند بیٹھ کر دوسرا سجدہ کرلیتے ہیں۔
(٥) قرأت میں دم پُھولتا ہے دم بدم منہ سے سانس خارج کرتے ہیں بے محل وقف ہوجایا کرتا ہے،ایسے امام کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
بینواتوجروا

الجواب:

یہ پانچوں باتیں کہ سوال میں لکھی ان میں سے کوئی مانع صحت نماز نہیں، نہ ان میں کہیں فعلِ کثیرہے،یہ محض گمان غلط ہے، ان میں کہیں ترك واجب بھی نہیں سوائے صورت چہارم کی اس شق کے کہ بعض وقت دو سجدوں کے درمیان سیدھے نہیں بیٹھتے صرف یہ صورت ترك واجب کی ہے اس سے اُسے ممانعت کی جائے ،اگر وہی علم وتقویٰ میں زائد ہے تو اسی کی امامت رکھیں ،ہاں اگر اسی کا کوئی استحقاق نہیں اور دوسرے اس سے احق موجود ہیں تو جو احق ہے اُسی کی امامت اولیٰ ہے۔

ففی الحدیث عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اجعلو اائمتکم خیارکم فانھم وفد کم فیما بینکم و بین ربکم١[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد مبارك ہے: اپنے امام اپنے سے بہتر لوگوں کو بناؤ کیونکہ وہ تمھارے اور تمھارے رب کے درمیان نمائیندہ ہوتے ہیں(ت)

اور اسے چاہئے کہ سجدہ کو جاتے یا سجدہ سے اُٹھتے وقت اﷲ اکبر کی ابتداء کرے اور ختم انتقال پر ختم کرے مقتدیوں کی رعایت جو وہ کرتا ہے عکسِ مقصود ِشرع ہے:حدیث میں فرمایا:انما جعل الاما لیوتم بہ [2](امام


 

 



[1] سنن الدارقطنی ، ب تخفیف القراء ۃ الحا جۃ ،مطبوعہ نشرالسنۃ ملتان ، ٢/٨٨

[2] صحیح البخاری باب الصلوٰۃ فی السطوح الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٥٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن