دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ہو جائے جس میں کہ مرزائی وغیرہ کارکن ہو اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں ،آیا اس کے لئے کوئی تعزیر وغیرہ ہے اور جس کے گھر شادی ہووہ بھی اپنے عقائد کا پورا لعین مرزائیوں کو اچھا مسلمان سمجھتا ہے ۔فقط

الجواب:

فقط اتنی بات کہ جس برات یاولیمہ میں یہ شریك ہوا اس میں قادیانی مرتد اپنی تین طلاق کی مطلقہ سے بے حلالہ نکاح کرنے والا فاسق بھی تھا ایسا نہیں کہ اس نے اس کی امامت ناجائز کر دی، ہاں اگر صاحب ِخانہ مرزائیوں کو مسلمان جانتا ہو تو وہ خود ہی مرتد ہے اور اس کے یہاں تقریب میں جانا حرام ،اگر امام جانتا تھا اور پھر اس کا مرتکب ہوا تو یہ اگر اس بنا پر ہوا کہ اما م خود بھی مرزائی کو کافر نہیں جانتا تو وہ آپ ہی کافر ہے اور اس کے پیچھے نماز باطل،اور اگر اس کو کافر جان کر ہی شریك ہو اتو گنہ گار ہوا،اور اس سے توبہ لی جائے ، اگر توبہ سے انکار کرے یا بارہا ایسی شرکت کرچکا ہو تو اسے امام بنانا گناہ ہے ،امامت سے معزول کیا جائے۔واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ نمبر ٧٣٩: ازناگپور ممالك متوسطہ محلہ گانجہ کا کھیت ، مسئولہ چاند میاں لعل محمد سوداگر ١٧رمضان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك شخص جو چوڑی پہنانے کا پیشہ کر تے ہیں اُن کو امام بنایا،ایك صاحب نے اعتراض کیا کہ اُن کی اقتدا بوجہ چوڑی پہنانے کے ناجائز اور امامت مکروہ تحریمی ہے اور خود معترض پیشہ طبابت کرتے ہیں،بوجہ نباضی ومس دیگر اعضاء مستورات وہی اعتراض اس پر واقع ہوگا یا نہیں،بہت زیادہ حصہ جماعت کا اس امام کی اقتداء پر رضا مند ہے تو کوئی نقصان شرعی قائم رہتا ہے یا نہیں؟ بینوا وجروا۔

الجواب:

جماعت کی رضا عدم رضا کو اُس وقت دیکھا جاتا جب شرعی نقصان نہ ہو،جہاں شرعی عدم جواز ہے مقدیوں کی رضا کیا کام دے سکتی ہے ، بلاشُبہ اجنبیات کو چوڑی پہنانا اُ ن کی کلائی کا دیکھنا یا ہاتھ کا مس کرنا حرام ہے اور اس کا پیشہ رکھنے والا فاسق معلن،اور اسے امام بنانا گناہ اور اسے کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ،اور طبیب کا اس پر قیاس صحیح نہیں ،طبیب کا نبض دیکھنا حاجت کے لئے ہے اور ایسی حاجت وضرورت کہ دیگر اعضاء مس بھی جائزہے، رہا یہ کہ وہ نیت فاسدہ کرے یہ ضرور اسے حرام ہے مگر اس کا علم اﷲ عزوجل کو ہے، ہاں بلا حاجت مس و نظر جائز کرتا ہوتو و ہ بھی فاسق ہے اوراسی اعتراض کا مستحق ۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ نمبر ٧٤٠:    از بھنڈارامحلہ کھم تالاب مسئولہ نجم الدین ریڈر ڈپٹی کلکٹر            ١٩رمضان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك حافظ نمازِ پنجگانہ و جمعہ کے امام ہیں جن کی جسمی حالت بسبب مرض حسب ذیل ہے،آیا اُن کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

(١) پیش امام صاحب ہر نماز میں سجدہ جاتے وقت نصف یا نصف سے کم جھك جانے پر اﷲ اکبر کی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن