دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

حکم وہی ہے جو ابھی گزرا۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

(٢) اب مجلس میلاد مبارك مطلقًا ناجائز کہنے والے نہیں مگر وہابیہ، اور وہابیہ مرتدین ہیں اور مرتد کے پیچھے نماز باطل ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٧٢٩ تا ٧٣٤:                      از بھوساول ضلع خاندیس محلہ ستارہ مسئولہحافظ ایس محبوب             ٧ رمضان ١٩٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین:
(١) زید نصارٰی کی تابعداری کرتا ہو وہ امامت کے لائق ہے یا نہیں؟
(٢) اگر ہے تو کن لوگوں کی نماز ہوتی ہے کن لوگوں کی نہیں؟
(٣) زید مسلمانوں میں نفاق ڈالے تو وہ قابل امامت ہے یا نہیں؟
(٤) زید حاکم وقت کی چوری میں گرفتار ہوا تو وہ قابل امامت ہے یا نہیں؟

(٥) زید باطنی غیر مقلد ہو اور اہلسنت کے دکھانے کو کہے کہ میں حنفی مذہب رکھتا ہوں اور اس پر یہ بھی ساتھ فخر کے کہے تو وہ امامت لائق یا نہیں؟

(٦) ایك مسلمان عزت دارامامت کرتا ہو مگر دوچار مسلمانوں کے منحرف کر دینے سے ایك شخص اس پر الزام لگائے کہ یہ شخص اما مت کے لائق نہیں اوروہ لوگ احادیث وغیرہ سے واقف نہ ہو ں اور مسلمانو ں میں نااتفاقی کرائیں تو ان کے لئے کیا حکم ہے آیا وہ استغفار کے حقدار ہیں یا نہیں؟ بینوا تو جروا

الجواب:

(١) سائل نے تابعداری کا گول اور مجمل لفظ لکھا تابعداری نصارٰی کی ہو یاہنود کی یا مسلم کی ، حلال میں حلال ہے ، حرام میں حرام ہے، کفر میں کفر۔جو کفر میں کسی کی تابعداری کرے وہ کافر ہے اور س کے پیچھے نماز باطل ،اور جو حرام میں اتباع کرتا ہو فاسق ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ، اور جو حلال میں اطاعت کرے اس پر الزام نہیں ، نہ اس وجہ سے اس کی امامت میں حرج ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

(٢) جو امامت کے لائق ہے اس کے پیچھے سب کی نماز ہوسکتی ہے اس صورت میں خاصہ کو یہاں دخل نہیں کہ ۤادمی ایك خاص قسم کے لوگوں کی امامت کرسکتا ہودوسرے لوگوں کی اس کے پیچھے نماز جائز نہ ہو جیسے معذور کہ اپنے مثل معذور کی امامت کرسکتا اوروں کی نہیں۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

(٣) مجمل سوال ہے بارہا مسئلہ حق بیا ن کرنے سے جاہلوں میں اختلاف پرتا ہے اور احمق یا بددین لوگ اسے نفاق ڈالنا کہتے ہیں یہ وجہ الزام نہیں ہوسکتا ، سائل مفصل لکھے کہ کیا کہتا اور کیا نفاق ڈالتا ہے واﷲ تعالیٰ اعلم

(٤) اگر توبہ کرچکا اور اس سے نفرت قلوب میں نہ رہی اور کوئی وجہ مانع امامت نہ ہو تو اس کی امامت میں حرج


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن