30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
عورت کو بلانا، نان و نفقہ دینا، اچھا برتاؤ کرنا شوہر کے ذمہ ہے اس کے باپ کے ذمہ نہیں۔ اﷲ تعالیٰ ایك کا گناہ دوسرے پر نہیں رکھتا۔ ہاں اگر بلاوجہ شرعی باپ اسے بلانے سے منع کرتا ہے یاا س کے اس ظلم پر راضی ہے تو خود شریك ظلم ہے ۔ اگر وہ بات با علان کرتا ہے لوگوں میں اس کے ارتکاب سے مشہور ہے تو اسے امام نہ بنایا جائے گا کہ فاسق معلن ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧٢٣: از قطب پور ڈاکخانہ پیر گنج ضلع رنگ پور مسئولہ محمد رحمت اﷲ ٥ رمضان المبارك ١٣٣٩ھ
سود کھانے والے اور دینے والے دونوں کے پیچھے نماز درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
سود خور کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے اور سوددینے والا اگر حقیقۃ صحیح شرعی مجبوری کے سبب دیتا ہے اس پر الزام نہیں ۔ درمختار میں ہے:
|
یجوزللمحتاج الاستقراض بالربح١[1]۔ |
ضرورت مند کے لئے نفع کی بنیاد پر قرض حاصل کرنا جائز ہے۔ (ت) |
اور اگر بلامجبوری شرعی سود دیتا ہے مثلًا تجارت بڑھانے یا جائداد میں اضافہ کرنے یا اونچا محل بنوانے یا اولاد کی شادی میں بہت کچھ لگا نے کے واسطے سودی قرض لیتا ہے تو وہ بھی سود کھانے والے کے مثل ہے اور اسے امام بنانا بھی گناہ ، اور نماز کا وہی حال ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧٢٤ تا ٧٢٦: از ڈونگر پور ملك میواڑراجپوتانہ مکان سمندر خاں جمعدار مسئولہعبدالرؤف خاں ٥ رمضان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ:
(١) کوئی آدمی عالم کے آنے سے مسجد میں آنا چھوڑدے اور حسد کرے اور وہ پیش امام بھی ہو اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
(٢) کوئی عالم ہو اور پیش امام وقاضی شہر ہو خود سب سے مسائل بیان کرے اور سب کو سنائے اور سب کے پہلے جاکر بوہروں کے یہاں کا ذبح کیا ہو گوشت کھائے اور اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
(٣) جو شخص ہمیشہ مسجد میں دنیا کی باتیں کرتا ہو اور وہ پیش امام ہو اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع