دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نماز درکنا ربنص قران عظیم اس کے پاس بیٹھنا حرام۔

قال اﷲ تعالیٰوَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم ۔

اﷲ تعالیٰ کا فرمان مبارك ہے: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس مت بیٹھ (ت)

مسئلہ ٧١٨:             از اوپل ڈاکخانہ خاص ضلع کھیری مرسلہ مولوی خدابخش صاحب     ١٠ جمادی الاولیٰ ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میں جہلاء لوگوں کو صوم وصلوٰۃ کی جانب رجوع کرتا ہوںاور انھوں نے خدا کے فضل سے اس جانب توجہ فرمائی ہے لیکن بعض اشخاص بے نمازی تعزیہ وار قبر پرست اور بعضے صرف جمعہ کے نمازی ، رمضان شریف کے نمازی ، عید کے نمازی ان لوگوں کو میری جانب سے بدظن کرتے ہیں اور ان کے سامنے یہ بات پیش کرے ہیں کہ میری آنکھوں میں پھلی ہی لیکن پتلی پر نہ ہونے کے سبب دکھائی دیتا ہے، دوسری تہمت لگاتے ہیں کہ ان کے والد کے دو نکاح ہوئے ایك عورت کا نکاح نہیں ہوا بلکہ انھوں نے ویسے ہی رکھا ہے حلانکہ یہ سب محض لغواور جھوٹ بیان ہے انھیں یہ بھی نہیں معلوم کہ میرے والد کے کے نکاح ہوئے ، جناب والد صاحب مرحوم کے تین نکاح ہوئے ،ا گر یہ ثابت کردیں تو میرا حقہ ترك ورنہ تہمت لگانے والوں کا حقہ ترك ہوناچاہئے

الجواب:

آنکھ میں پھلی ہونا جبکہ وہ پتلیوں سے الگ ہو اور دیکھنے کو مانع نہ ہو نمازمیں اصلًا کراہت کا بھی موجب نہیں اور سائل کے باپ پر یہ الزام لگانا کہ ان کے دو نکاح ہوئے اور ایك عورت بے نکاحی رکھی ، اول تو ایك مسلمان کی طرف نسبت زنا بلا تحقیق ہے اور یہ سخت حرام کبیرہ ہے اور تہمت رکھنے والے پر شرعًا اسی ٨٠ اسی ٨٠ کوڑے کا حکم ہے ۔

ثانیًا سائل پر اس کاکیا الزام تك یہ ثبوت قطعی نہ دیں کہ اس کی ولادت بے نکاح ہے اب طعن کرنے والے مستحق سزائے شدید ے ہیں جب تك توبہ نہ کریں ان کا حقہ پانی بند کیا جائے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٧١٩: از کوچین ـــ ضلع ملیبار محلہ مٹانچیرمکان سیٹھ سلیمان قاسم مرسلہ میمن حاجی طاہر محمد مولانا ٢٠ جمادی الاولی ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو خدا کو مجسم ٹھہرادے اس کی اقتداء کرکے نماز پڑھنا کیسا ہے؟


 

 



[1] القرآن ٦/٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن