30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثلاثتھم من رجال مسلم والاربعۃ۔ |
روایت کیا ہے اس کے تینوں روای مسلم شریف کے اور اصحاب اربعہ کے رجال ہیں۔ (ت) |
(یعنی اسے بلند مرتبہ محدثین نے ان سے روایت کی ہے لہٰذا راوی معتمد ہیں۔ نذیر احمد)
جسے محبت درکنار نفرت ہو ظاہر ہے کہ اسے حضور انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے محبت نہیں پھر وہ مسلمان کیسے ہوسکتا ہے ، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین [1]۔ رواہ الائمۃ احمد والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجۃ عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔ |
تم میں سے کوئی شخص مسلمان نہیں ہوتا جب تك میں اسے اس کے ماں باپ اولاد اور تمام آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں ۔ اسے ائمہ کرام امام احمد، بخاری ، مسلم ، نسائی ۔ اور ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے |
"تجلی الیقین "کے کلمات سن کر اثرنہ ہونا اور نعت شریف کے ان سوالوں پر خاموش رہنا اس کے دل کی دبی آگ کو اور ظاہر کررہاہے۔
|
قال اﷲقَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُؕ قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْقِلُوۡنَ﴿۱۱۸﴾ [2]۔ |
اﷲ تعالیٰ نے فر مایا: دشمنی ان کے مونہوں سے ظاہر ہوگئی اور وہ جو ان کے سینوں میں (غیظ وعناد) چھپا ہے اور زیادہ ہے ہم نے تم پر نشانیاں کھول دیں اگر تمھیں عقل ہو۔ (ت) |
بالجملہ وہ یقیناوہابی ہے اور وہابیہ قطعابے دین ،اور بے دین کے پیچھے نماز محض ناجائز۔ فتح القدیر میں ہے :
|
روی محمد عن ابی حنیفۃ وابی یوسف رضی اﷲ تعالیٰ عنھما ان الصلاۃ خلف اھل الاھواء لا تجوز [3]۔ |
امام محمد نے امام ابو حنیفہ اور امام ابویوسف رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا کہ اہل بدعت کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع