30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال اﷲ تعالیٰیٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿۲﴾ کَبُرَ مَقْتًا عِنۡدَ اللہِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿۳﴾[1]۔واﷲ تعالیٰ اعلم |
اﷲ تعالیٰ نے فرمایا اے ایمان والو! کیوں کہتے ہو وہ جو (خود) نہیں کرتے اﷲ کو سخت ناپسند ہے یہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو |
مسئلہ ٧١٥: از قصبہ نرنگ لاہور مسئولہ ابو رشید محمد عبدالعزیز
کیا فرماتے ہے علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی امام گاہے گاہے مردہ شوئی کرے تو کیا اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب :
میّت مسلم کو نہلانا فرض ہے اور فرض کے ادا کرنے میں اجر ہے، اور اگر وہاں اور بھی کوئی اس قابل ہو کہ نہلاسکے تو اس کے نہلانے پر اجرت لینا بھی جائز ہے بہر حال اس سے امامت میں کوئی خلل نہیں آتا اور اگر وہاں کوئی دوسرا ایسا نہ ہو کہ نہلا سکے تو اب اس پر نہلانا فرض عین ہے اور اس پر اجرت لینا حرام ، ایسا کرے گا تو فاسق ہوگا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اس کا امام بنانا گناہ ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧١٦: از روپٹی ڈیہہ ضلع بہرائچ بازار نیپال گنج مرسلہ سید علی ناریل فروش ٨ محرم الحرام ١٣٣٦ھ
زید نے بکر کی زوجہ سے زنا کیا ، بکر نے یہ حالات کماحقہ معلوم کرکے زوجہ مذکور کو طلاق بائن دی اورخود بھی تائب ہوا۔ بکر یہاں کی جامع مسجد کا پیش امام بھی ہے، اب بکر کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
الجواب:
صورت مذکورہ میں زنائے زوجہ کے سبب بکر کی امامت میں کوئی خلل نہیں جبکہ وہ بوجہ صحت مذہب و طہارۃ وصحت قراء ۃ وغیرہا شرعًا قابل امامت ہو۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧١٧ :ازموضع کوتانہ ضلع میرٹھ مرسلہ شیخ وجیہ الدین احمد ومحمد عبد اﷲ خاں ومحمد واسمٰعیل خاں ٢٧ ربیع الاول شریف ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین محمدی ومفیتان شرع احمدی حنفی المذہب اہلسنت وجماعت اس مسئلہ میں کہ ایك شخص وہابی فرقہ کا حنفی المذہب اہل سنت وجماعت کے محلہ کی مسجد کا ایك ماہ و چند روزسے پیش امام ہے اور اس کے باپ دادا بھی اسی فرقہ وہابیہ میں مرگئے ۔ حسن اتفاق سے اس مسجد میں دو عالم واعظ تشریف لائے اور وعظ میں حضرت رسول مقبول محبوب رب العالمین شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی حمد وثنا بیان فرمائی اور امام مسجد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع