دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

سوال اگر صحیح ہے تو یہ انحراف ثابت کر چکے ہیں کہ جب تك ٤٥ درجے انحراف نہ ہو نماز بلا شبہ جائز ہے اور یہ کہ قبلہ تحقیقی کو منہ کرنا نہ فرض نہ واجب صرف سنتِ مستحبہ ہے لہذا مسجد میں نماز بلا شبہ جائز ہے اور اس میں اصلاً نقصان نہیں ، نہ دیوار سیدھی کرنا فرض البتہ بہترو افضل ہے، ردالمحتار میں  ہے: 

لو انحرف عن العین انحرافا لا تزول منہ المقابلۃ بالکلیۃ جاز ویؤ یدہ ماقال فی الظھیریۃ اذاتیا من اوتیا سرتجوز[1]۔

اگر عین کعبہ سے اتنا منحرف ہوا کہ اس سے بالکلیہ مقابلہ ختم نہ ہو تو نماز جائز ہے اس کی تائید ظھیریہ کی اس عبارت سے ہوتی ہے کہ جب وہ تھوڑا دائیں یابائیں ہو جائے تو نماز جائز ہوگی۔(ت)

حلیہ میں ملتقط سے:

ھذا استحباب والاول للجواز اھ یرید ان عدم الانحراف مع عدم الخروج عن الجھۃ بالکلیۃ جائز[2]۔

یہ استحباب کے لئے ہے اور پہلا جواز کے لئے ہے اھ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی قدر بھی انحراف نہ ہو یہ مستحب ہے اور اس طرح کا انحراف کہ جہت کعبہ سے بالکل خروج نہ ہو یہ بھی جائز ہے۔ (ت)

پھر اگر اس افضل کو اختیار کرنا چاہیں تو دیوار سیدھی قطب سے مشرق کو ہٹی ہوئی بنائیں اور اس کا وہ طریقہ جس میں زاویہ ناپنے کی حاجت نہ پڑے یہ ہے کہ اس دیوار قبلہ کا جنوبی گوشہ جس پر حرف"ب"لکھا ہے قائم رکھیں اور صحیح قطب نما سے ایك خط ب سے سیدھا قطب کو اتنا بڑا کھینچیں جس کا طول اس دیوار کے برابر ہو ایك رسی لیں اوراسکا ایك سرا حرف ب پر خوب جمائے رہیں کہ سرکے نہیں اوردوسرا سرا حرف ح سے ملاکر مشرق کی طرف اس طرح کھینچیں کہ رسی میں جھول نہ پڑنے پائے ، اس کی کشش سے کمان کی شکل میں زمین پر بن جائے اور پھر ایك سیدھی لکڑی سوا چھ قبضہ کی ناپ کر اس کاایك سرا حرف ح پر رکھیں اور دوسرا اس کمان سے ملادیں جہاں ملے اس ملنے کی جگہ کا نام حرف ء رکھیں ۔ء سے ب تك سیدھا خط ملا دیں، یہ ٹھیك دیوارِ قبلہ ہو گی۔

وذٰلك لان فی مثلث ح ب ع، ساقا ح ب،ع ب-کل ١٠٦۔ وزاویۃ ب= مح الح فکل من زوایتی القاعدۃ مح ح ل فلوجیبھا

اور یہ اس لئے کہ مثلث ح ب ء میں ح ب ، ء ب کی دو ساقیں ہے کل ١٠٦ ہوئے اور زاویہ ب=ح صہ الح ہے تو قاعدہ کے دونوں زاویوں کا مح ح ل

 


 

 



[1] ردالمحتار باب شروط الصلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٣١٥

[2] حلیۃالمحلی شرح منیۃ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن