30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٧١٣: از ترسائی کاٹھیاواڑ مرسلہ احمد داؤد صاحب ٢ جمادی الاولیٰ ١٣٣٦ھ
(١) ائمہ اربعہ میںسے کسی ایك امام کے مقلد کی امامت یا متابعت خواہ چار اماموں میں سے کوئی ایك امام کا مقلد ہو یعنی شافعی حنفی امام کے پیچھے یا حنفی شافعی امام کے پیچھے یا حنبلی حنفی کے یا حنفی حنبلی کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
(٢) اگر حنفی کا شافعی امام بنے تو کیا یہ ضرور ہے کہ حنفی کی خاطر رفع یدین یا آمین بالجہر ترك کردے یا یہ کہ ہر شخص امام ہو یا مقتدی اپنے اپنے امام کی پیروی کرے؟
الجواب:
(١) اگر معلوم ہے کہ اس وقت امام میں وہ بات ہے جس کے سبب میرے مذہب میں اس کی طہارت یا نماز فاسد ہے تو اقتداء حرام اور نماز باطل ، اور اگر اس وقت خاص کا حال معلوم نہیں مگر یہ معلوم ہے کہ یہ امام میرے مذہب کے فرائض وشرائط کی احتیاط نہیں کرتا تو اس کی اقتداء ممنوع اور اس کے پیچھے نماز سخت مکروہ اور اگر معلوم ہے کہ میرے مذہب کی بھی رعایت واحتیاط کرتاہے یا معلوم ہو کہ اس نماز خاص میں رعایت کئے ہوئے ہے تو اس کے پیچھے نماز بلا کراہت جائز ہے جبکہ سنی صحیح العقیدہ ہو نہ غیر مقلد کہ اپنے آپ کو شافعی ظاہر کرے اور اگر کچھ نہیں معلوم تو اس کی اقتداء مکروہ تنزیہی۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
(٢) ہر شخص اپنے امام کی پیروی کرے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧١٤: از بریلی
زید امام مسجد ہے اور اس نے جھوٹ بولا اس پر ایك شخص نے ان کے پیچھے نماز پڑھنا ترك کردی او رکسی وقت کی نماز وہ شخص قبل پڑھ لیتے ہیں اور مؤذن بھی وہی شخص ہیں اور تکبیر بھی کہتے ہیں تو آیا یہ تکبیر صحیح ہوگی یا نہیں؟ اور نماز ایسے امام کے پیچھے جائز ہے یا نہیں؟ اور اس وقت تك جتنی نمازیں ان کے پیچھے پڑھی گئیں جس وقت سے انھوں نے جھوٹ بولا تو نمازیں ہوگئیں یا نہیں؟
الجواب:
سائل نے یہ بیان کیا کہ امام کے ذمّے یہ جھوٹ رکھا جاتا ہے کہ اس سے پوچھا گیا کیا بجا ہے؟ کہا سوا آٹھ بجے ہیں ، اور بجے تھے سوا نو۔ یہ کوئی جھوٹ ایسا نہیں جس کے سبب اس کے پیچھے نماز چھوڑدی جائے ۔ سوا نو بجے ہیں تو ضرور سواآٹھ بھی بج چکے ۔ عالمگیری میں ہے کہ اگر کوئی دس روپیہ کو خریدی اور پوچھنے پر کہا پانچ کو لی ہے تو یہ کوئی جھوٹ قابل مواخذہ نہیں۔ یونہی سوا نو میں سواآٹھ داخل داخل ہیں۔ مؤذن کہ اتنی سی بات پر ترك جماعت کرتا ہے دُہرا گنہگار ہے ایك جماعت چھوڑنے کا گناہ ادوسرا سخت گناہ یہ کہ اوروں کو اذن دے کر بلانا اور خود باز رہنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع