دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

نصوص موجود ہیں ۔ ت) واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٧١١: از کراچی بندرصدر بازار دکان سیٹھ حاجی احمد ،حاجی کریم ، محمد شریف جنرل مرچنٹ مرسلہ عبد اﷲ ولد حاجی ٢٣ ربیع الآخر ١٣٣٦ھ

امام صدر ر ابباعث افتادن از ستور دریك دست تشنج واقع شدہ است ازیں وجہ دست ماؤفہ او بوقت تکبیر تحیریمہ مس مزمہ گوش نمی شود آیا دریں صورت امامت او بلا کراہت جائز است یا نہ؟

صدر کے امام کا ہاتھ گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے بے حس وحرکت ہوگیا ہے اس وجہ سے وہ اپنا ماؤف ہاتھ بوقت تکبیر تحریمہ کان کی لو تك نہیں اٹھا سکتا ،اس صورت میں اس کی امامت بلا کراہت جائز ہے یا نہیں؟ (ت)

الجواب :

جائز است بلکہ اگر اعلم قوم است ہموں احق بامامت است ۔واﷲ تعالیٰ اعلم ۔

جائز ہے بلکہ اگروہ قوم سے زیادہ عالم ہے تو امامت کا مستحق وہی ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم (ت)

مسئلہ ٧١٢:                               از سیتا پور محلہ قضیارہ مرسلہ الیاس حسین صاحب         ٢٣ ربیع الۤاخر ١٣٣٦ھ

جب ایك عالم اور شریف ہے مگر سید نہیں ایك عالم رذیل ہے جاہل یا کم مجیب الطرفین سید کی موجودگی میں ان دونوں قسموں کے عالموں سے کون زیادہ مستحق امامت ہے ؟ صرف سید ہی کو استحقاق ہے؟

الجواب:

عالم بہر حال زیادہ مستحق امامت ہے جبکہ مبتدع یا فاسق معلن نہ ہو، اور دونوں عالموں میں جسے علم نماز و طہارت میں ترجیح ہو وہ مقدم ہے او اس میں مساوی ہوں تو قراء ت و ورع وسن وغیرہا مرجحات کے بعد شریف نسب سے ترجیح دی جائے گی ، عالم رذیل کہنا بہت سخت لفظ ہے عالم کسی قوم کا جو اگر عالم دین ہے اﷲ کے نزدیك ہر جاہل سے اگر چہ کتنا ہی شریف ہو افضل ہے۔

قال اﷲ تعالیٰ

قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الَّذِیۡنَ یَعْلَمُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ؕ[1]۔

اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے : کیا علم والے اور بے علم برا بر ہوسکتے ہیں ؟( ہر گز نہیں ) ۔ (ت)

مطلق فرمایا کہ جو عالم نہیں عالم کے برابر نہیں ہوسکتا اس میں کوئی تخصیص نسب وغیرہ کی نہ فرمائی ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم


 

 



[1] القرآن ٣٩/٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن