دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

رواہ مسلم عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ۔

گمراہ نہ کردیں وہ تمھیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اسے مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔

ایسی حالتوں میں جو اس کی حمایت کریں اس کی امامت قائم رکھنا چاہیں مسلمانوں کے بدخواہ ہیں اور ان کی نمازوں کی خرابی بلکہ تباہی وبربادی چاہنے والے اور اﷲ کے خائن ۔ اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪[1]۔

گناہ اور حد سے بڑھنے پر ایك دوسرے کی مدد نہ کرو۔

حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من مشی مع ظالم لیعینہ وھو یعلم انہ ظالم فقد خرج من الاسلام [2] رواہ الطبرانی فی الکبیر وایضا فی صحیح لمختارۃ عن اوس بن شرجیل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ۔

جو دانستہ کسی ظالم کی مدد کو چلے وہ اسلام سے نکل جائے گا ۔ اسے طبرانی نے معجم کبیرمیں اور صحیح المختارۃ میں بھی حضرت اوس بن شرجیل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے:

دوسری حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من استعمل رجلا من عصابۃ وفیھم من ھوارضی اﷲ منہ فقد خان اﷲ ورسولہ ولمؤ منین [3] ۔ رواہ الحاکم وابن عدی و العقیلی والطبرانی والخطیب من ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ۔

جو کسی جماعت میں ایك شخص کو ان پر مقرر کرے اوراس جماعت میں وہ موجود ہوں جو اﷲ عزوجل کو اس سے زیادہ پسند ہے بیشك اس نے اﷲ رسول اور مسلمانوں سب کی خیانت کی اسے حکم ،ابن عدی ، عقیلی ، طبرانی اور خطیب نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔

ان لوگو ں پر لازم ہے کہ توبہ کریں اور اس کی حمایت سے باز آئیں اور مسلمانوں پر واجب ہے کہ اسے امامت سے معزول کریں اور کسی صالح امامت کو امام بنائیں اور حدیث مجتہد کے لئے ہے جسے کسی امر میں دلائل متعارض معلوم ہوں


 

 



[1] القرآن ٥/٢

[2] المعجم الکبیر مااسند اوس بن شرجیل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ حدیث ٦١٩ مطبوعہ المکتبہ الفیصلیۃ بیروت ١/٢٢٧

[3]  المستدرك علی الصحیحین الامارۃ امانۃ الخ مطبوعہ دارالفکر بیروت ٤/٩٢

ف: مستدرك میں ''فیھم '' کی  جگہ ''فی تلك العصابۃ''ہے ۔ نذیر احمد سعیدی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن