30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذانی فقد اذی اﷲ [1] رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بسند حسن ۔ |
اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اﷲ عزوجل کوایذا دی ۔ اسے طبرانی نے معجم اوسط میں حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا ہے |
اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفٰحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ[2]۔ |
جو یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانو ں میں بے حیائی کی بات کا چرچا پھیلے ان کےلئے دنیا و آخرت میں دردناك عذاب ہے۔ |
جب اس پر دونوں جہاں میں عذا ب شدید کی وعید ہے تو یہ بھی کبیرہ ہوا اورمرتکب کبیرہ فاسق ہے اور یہ فسق بالاعلان بر سر مجلس وعظ ہو ا تو اس وجہ سے وہ بھی فاسق معلن ہوا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ۔
(٧) ظاہر ہے کہ وہ جاہل ہے اور باوصف جہل اس نے فتوے پر اقدام کیا اور ارشاد اقدس حدیث کو الٹا اور مفتیان شریعت مطہرہ کے فتووں کو بے اعتبار کہا ور عوام جہال کورد فتاوٰی شریعت پر دلیر کیا تو بلا شبہ وہ ضال ومضل ہوا خود گمراہ اور اوروں کو گمراہ کرے ۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اتخذالناس رؤسا جھالا فسئلوا فافتوا بغیر علم فضلوا واضلوا[3]رواہ الائمۃ احمد والبخاری ومسلم والترمذی و ابن ماجۃ عن عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما |
لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے اور ان سے مسئلہ پوچھیں گے وہ بے علم فتوٰی دیں گے آپ بھی گمراہ ہوئے اوروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔ اس کو ائمہ کرام احمد بخاری ،مسلم ،ترمذی اور ابن ماجہ نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ |
اس صورت میں اس کی امامت درکنار اس کے پاس بیٹھنا منع ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ایاکم وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم ٤[4]۔ |
ان سے دور رہو اور انھیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تمھیں |
[1] المعجم الاوسط حدیث نمبر٣٦٣٢ مکتبہ المعارف الریاض ٤/٣٨٣
[2] القرآن ٢٤ / ١٩
[3] صحیح البخاری باب الحرص علی الحدیث مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٢٠،صحیح مسلم باب رفع العلم وقبضہ الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ٢/٣٤٠،جامع الترمذی باب ماجاء فی الاستیصاء بمن یطلب العلم مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٩٠
[4] صحیح مسلم باب النہی عن الروایۃ عن الضعفاء الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ١/١٠
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع