دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

العبد الابق حتی یرجع وامرأۃ باتت وزوجہا علیھا ساخط وامام قوم وھم لہ کارھون [1] رواہ الترمذی عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وقال حسن غریب۔

ایك بھگوڑے غلام کی حتیٰ کہ وہ لوٹ آئے ، دوسری وہ خاتون جورات اس حال میں بسر کرے کہ اس کا خاوند اس پر ناراض ہو تیسرا وہ شخص جو قوم کا امام بنا حلانکہ لوگ اسے ناپسند کرتے تھے ۔ اسے ترمذی نے حضرت ابو امامۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرکے کہا یہ حسن غریب ہے ۔ (ت)

تنویر الابصار و درمختار میں ہے :

ولوام قوما وھم لہ کارھون ان الکراھۃ لفساد فیہ اولانھم احق بالامامۃ منہ کرہ لہ ذلك تحریما [2]۔

اگر کسی نے قوم کی امامت کرائی حالانکہ وہ قوم اسے ناپسند نہ کرتی تھی اگر خود اس میں خرابی کی وجہ سے کراہت ہو یا اس لئے کہ دوسرے لوگ اس سے امامت کے زیادہ اہل تھے تو اس صورت میں اس کا امام بننا مکروہ تحریمی ہوگا (ت)

(٥) اس کے سبب تفریق جماعت کہ سوال میں ہے لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھنا ترك کردیا جس کے سبب تفریق جماعت ہو اسے امام بنانا منع ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے اگر چہ وہ خود بے قصور ہو جیسے برص والا نہ کہ وہ خود فساد رکھتا ہے ، درمختار میں ہے:

کذاتکرہ خلف ابرص شاع برصہ ٣[3] اھ  واستظھر فی ردالمحتار ان العلۃ النفرۃ ولذاقید الابرص بالشیوع ولیکون ظاھرا [4] اھ  

اقول: لیس محل الاستظھار بل العلۃ ھی ھی لا شك ثم الذی یظھر لی ان کراھۃ الصلاۃ خلفہ تنزیھیۃ کما ھوقضیۃ کلام الشامی اذیقول تحت قول الدرھذا وکذلك

اسی طرح اس صاحب برص کے پیچھے نماز مکروہ ہے جس کا برص پھیل گیا ہو اھ ردالمختار میں ہے اس کی علت نفرت قرار دیا ۔ل اس لئے ابرص کے ساتھ الشیوع (یعنی پھیلنے) کی قید لگائی تاکہ معاملہ واضح ہوجائے اھ

میں کہتا ہوں یہ مقام ظاہر کرنے کا نہیں بلکہ علت یہی نفرت ہے اس میں کوئی شك نہیں ،پھر مجھ پر یہ بات واضح ہوئی کہ ا برص کے پیچھے نماز مکروہ تنزیہی ہے

 


 

 



[1] جامع الترمذی باب ماجاء من ام قومًا وہم لہ کارھون مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/٤٧

[2]  درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣

[3] درمختار ،باب الامامۃ ،  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ، ١/٨٣

[4] ردالمحتار ، مطبوعہ مصطفی البابی مصر ، ١/٤١٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن