دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

اس کے پیچھے نماز مکروہ تحرمی کما فی الغنیۃ وغیرھا واقرہ فی ردالمحتار (غنیۃ وغیرہ میں اسی طرح ہے اور ردالمحتار میں اس کو ثابت رکھا ہے ۔ت) تو جتنی نماز اس کے پیچھے اس حالت میں پڑھیں ہوں سب مقتد یوں پر ان سب کا پھیرنا واجب اگر نہ پھیریں گے گنہگار رہیں گے اگر چہ دس برس کی نمازیں ہوں کما حکم کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم [1]۔کما فی الدرمختار وغیرہ ( جیسا کہ کہ کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی ہر نماز کا حکم ہے ، درمختار میں ہے)

(٤) مقتدیوں کا اس کے عیوب کے باعث اس کی امامت سے ناراض ہونا ایسے کی نماز اس کے کانوں سے اوپر نہیں جاتی یعنی آسمانوں پر جانا اور بارگاہ عزت میں حاضر ہونا توبڑی بات ہے وہیں کی وہیں پرانے چیتھڑے کی طرح لپیٹ کر اس کے منہ پر ماردی جاتی ہے اور اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔رسول اﷲ صلیٰ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لاترفع صلاتھم فوق رؤسھم شبرا رجل ام قوما وھم لہ کارھون وامراۃ باتت وزوجھا علیھا ساخط واخوان متصارمان[2] رواہ ابن ماجۃ وابن حبان عن ابن عباس رضی اﷲ عنھا بسند حسن۔

تین آدمیوں کی نماز ان کے سروں سے ایك بالشت برابر اوپر نہیں اٹھائی جاتی ، ایک١ وہ شخص جو قوم کا امام بنے مگر لوگ اسے پسند نہ کرتے ہوں ۔ ایك ٢ وہ وعورت جو اس حال میں رات بسر کرے کہ اس کا خاوند اس پر ناراض ہو۔ اور ٣ دو بھائی جو آپس میں جھگڑا کرنے والے ہوں اس کو ابن ماجہ اور ابن حبان نے حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا ہے۔ (ت)

دوسری حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لا یقبل اﷲ منھم صلاۃ من تقدم قوما وھم لہ کارھون ، ورجل اتی الصلوٰۃ دبارا والد بار ان یاتیھا بعد ان تفوتہ و

تین اشخاص کی نماز اﷲ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا ایك وہ شخص جو قوم کا امام بنا حالانکہ لوگ اسے پسند نہ کرتے ہوں ۔ دوسرا وہ شخص جو نماز کی طرف ( جماعت کے) فوت ہونے کے بعد یا نماز کا وقت فوت ہونے کے

 


 

 



[1] درمختار باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/ ٧١

[2] سنن ابن ماجہ باب من ام قومًا وہم لہ کارھون  مطبوعہ ۤافتاب عالم پریس لاہور ص  ٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن