دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ان سے نفرت اور ان کی امامت میں جماعت کی قلت ہو تو اس حالت میں ان کی امامت مکروہ تنزیہی ہے،

وان لم یثبت الذنب بل لولم یکن لان المناط النفرۃ کمن شاع برصہ و العیاذ باﷲ تعالٰی ۔

اگر چہ گناہ ثابت نہ ہو بلکہ ہو ہی نہ کیونکہ بنیاد تو نفرت ہے اس شخص کی طرح جس کا برص پھیل گیا ہو ، والعیاذ باﷲ تعالیٰ ۔(ت)

پدرو برادر اگر اس کے روکنے پر قادر ہیں اور نہیں روکتے یا اس فعل پر راضی ہیں وہ بھی فاسق ہیں:

قال اﷲ تعالیٰیٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا وَّ قُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ[1]وقال تعالیٰ

کَانُوۡا لَا یَتَنَاہَوْنَ عَنۡ مُّنۡکَرٍ فَعَلُوۡہُ ؕ[2]

اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے : اے اہل ایمان اپنے آپ کو اور پنے اہل کو اس اگ سے بچاؤ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہوں گے۔ اور اﷲ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ہے : وہ اس برے کام سے منع نہیں کرتے تھے جو برا کام لوگ کرتے تھے (ت)

ان کی یہ حالت اگر معروف ہو تو ان کا بھی وہی حکم ہے کہ نہیں امام بنانا گناہ اور ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی۔ فتاوٰی حجہ و غنیہ میں ہے: لو قد موا فاسقا یاثمون[3] ( اگر انھوں نے فاسق کو مقدم کردیا تو وہ گنہگار ہوں گے ۔ت) اور اگر اس حرام کمائی سے ان کا فائدہ لینا اسی طرح بہ ثبوت شرعی ثابت ہو نہ فقط اتنا کہ کہا جاتاہے یہ کوئی چیز نہیں۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

بئس مطیۃ الرجل زعموا[4]۔ رواہ حمد و ابوداؤ عن حذیفہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

شك اور تخمینہ کی بنیاد پر خبر دینا قبیح ہے۔ اس کو امام احمد اور ابوداؤد نے حضرت حذیفہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے بیان کیا ہے۔

 


 

 



[1] القرآن  ٦٦/٦

[2] القرآن ٥/٧٩

[3] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٣

[4] مسنداحمد بن حنبل ماروی عن حذیفۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ مطبوعہ دارالفکر بیروت ٥/٤٠١،سنن ابوداؤد باب فی الرجل یقول زعموا مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور ٢/٣٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن