30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ ایك مسئلہ دریافت کرنے کی ضرورت پڑی وہ یہ ہے کہ جس شخص کے والدین اس شخص سے کہیں کہ میرے جنازہ پر بھی ہرگز ہرگز نہ آئے اس شخص کو امام کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور مقتدی اس شخص کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہیں؟ زیادہ حدِ اداب ۔فقط
الجواب:
والدین اگر بلاوجہ شرعی ناراض ہوں اور یہ ان کی استر ضأ میں حدِ مقدور تك کمی نہیں کرتا تو اس پر الزام نہیں اور اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں اور اگر یہ ان کو ایذا دیتا ہے اس وجہ سے ناراض ہیں تو عاق ہے اور عاق سخت مرتکب کبیرہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور امام بنانا گناہ اور اگر ناراضی توان کی بلاوجہ شرعی تھی مگر اس نے اس کی پروانہ کی وہ کھنچے تو یہ بھی کھنچ گیا جب بھی مخالف حکم خدا و رسول ہے اسے حکم یہ نہیں دیا گیا کہ ان کے ساتھ برابری کا برتاؤ کرے بلکہ یہ حکم فرمایا ہے: وَ اخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ[1]( بچھادے ماں اور باپ کے لئے ذلت و فرو تنی کا بازورحمت سے)اس کے خلاف واصرار سے بھی فاسق ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧٠١: از بریلی مدرسہ منظر اسلام مسئولہجناب استاذی مولوی رحم اﷲ صاحب ١٥ صفر ١٣٣٧ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید سے خالد ظاہرًا وباطنًا کدورت رکھتا ہے حتّی کہ زید جس وقت مسجد میں داخل ہو کر سلام علیك کہتا ہے خالد جواب سلام بھی نہیں دیتا اور خالد ہی امامت کرتا ہے، ایسی حالت میں زید کی نماز خالد کے پیچھے ہوگی یا نہیں اور زید جماعت ترك کرکے قبل یا بعد جماعت علیحدہ نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں جبکہ خالد دل میں کدورت رکھتا ہے ، اس کے واسطے کیا حکم ہوتا ہے ؟ بینوا توجروا
الجوا ب:
محض دنیوی کدورت کے سبب اس کے پیچھے نماز میں حرج نہیں اور اس کے واسطے جماعت ترك کرنا حرام ، خالد کی زید سے کدورت اور ترك سلام اگر کسی دنیوی سبب سے ہے تو تین دن سے زائد حرم ، اور کسی دینی سبب سے ہے اور قصور خالد کا ہے تو سخت تر حرام ، اور قصور زید کا ہے تو خالد کے ذمے الزام نہیں زید خود مجرم ہے واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٧٠٢ : از قصبہ لبی یررہ اسٹیشن سربند گورنمنٹ پٹیالہ مسئولہ شیخ شیر محمد صاحب ١٦ صفر ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید وبکر کی نسبت یہ مشتہر کیا گیا ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع