دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

ثلثہ لاید خلون الجنۃ وعد منھم العاق لوایدیہ [1]۔

تین شخص جنت میں نہ جائیں گے ان میں سے ایك وہ جو اپنے ماں باپ کو ستائے ۔(ت)

ایسا شخص قابل امامت نہیں ہوسکتا۔ فتاوٰی حجہ وغنیہ میں ہے: لوقد موافاسقا یا ثمون [2]( اگر فاسق کو لوگوں نے امام بنایا تو وہ گناہگار ہوں گے ت)تبیین الحقائق وغیرہ میں ہے:

لان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا[3]۔

کیونکہ امامت کے لئے اس کو مقدم کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شرعًا اس کی اہانت لازم ہے (ت)

اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے کہ پڑھنا گناہ اور پڑھی تو پھیرنی واجب ، جب وہ ایسا بیباك ہے کہ ماں کو مارتا ہے تواس سے کیا تعجب کہ بے وضو نماز پڑھائے یا نہانے کی ضرورت ہوجاڑے کے سبب بے غسل پڑھادے اور وہ جو اس نے پند کے جواب میں کہا سخت بیہودہ بے معنی مگر اس سے تکفیر نہیں ہوسکتی اس میں تاویل ممکن ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم 

مسئلہ ٦٩٩:                             مسئولہ سید اشرف علی صاحب                    ١٤ جمادی الاولیٰ ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حنفی شافعی کے پیچھے نماز پڑھے تو جائز ہے یانہیں ؟ اور اگر شافعی نماز پڑھا رہا ہے اورحنفی آیا تو اس جماعت میں شریك ہو یا نہیں؟ فقط

الجواب: اگر شافعی طہارت ونماز میں فرائض وارکان مذہب حنفی کی رعایت کرتا ہے اس کے پیچھے نماز بلا کراہت جائز ہے اگرچہ حنفی کے پیچھے افضل اور اگر حال رعایت معلوم نہ ہو تو قدرے کراہت کے ساتھ جائز ، اور اگر عادت عدم رعایت معلوم ہو تو کراہت شدید ہے اور اگر معلوم ہو کہ خاص اس نماز میں رعایت نہ کی تو حنفی کو اس کی اقتداجائز نہیں اس کے پیچھے نماز نہ ہوگی ، صورت اول و دوم میں شریك ہوجائے اور صورت سوم میں شریك نہ ہو اور چہارم میں تو نماز ہی باطل ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٧٠٠:            مرسلہ مفخر حسین صاحب ازبدایوں محلہ سرائے چودھری                              ١٦ جمادی الاولیٰ ١٣٣١ھ

جناب مخدوم مکرم بندہ مولوی صاحب دام ظلکم بعد سلام سنت الاسلام کے عرض خدمت بابرکت میں ہے


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ١٣١٨٠ مااسندسالم عن ابن عمیر مطبوعہ المکتبہ الفیصیلۃ بیروت ١٢/٣٠٢

[2] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الا مامۃ ، مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور  ص ٥١٣

[3] تنیین الحقائق شرح کنزا لدقائق باب الامامۃ والحدث فی الصلوٰۃ مطبوعہ المطبعۃ الکبریٰ الامیر یہ بولاق مصر ١/١٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن