دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

وجوہات ذیل کے معزول کردیا گیاہے:

( ١)ا تہام زنا
(٢) اتہام سرقہ دریہائے مسجد وغیرہ اسباب مسجد جو متعلق مسجد اس کے ماتحت تھا۔

(٣) یعمل عمل قوم لوط ، جس کے مشاہدہ ومعائنہ کے چند اشخاص معتبران شاید ہیں وغیرہ وغیرہ ، اب وہ شخص بغیر اجازت بانی مبانی مسجد ومتولی مسجد چند اشخاص کے کہنے پر جو ساکنان غیر محلہ اس مسجد کے ہیں امام ہونا چاہتا ہے علاوہ اس کے جو بالفعل امام مسجد بانی ومتولی مسجد نے مقرر کیا ہوا ہے اعلم بالسنّتہ والحدیث ہو نے پر سوا جامع عالم جید ہے اور معزول شدہ کا مبلغ علم صرف کنز الدقائق ۔ ایسے شخص کا امام ہونا باوجود جمیع وجوہات بالا کے جائز ہے یا نہ فقط

الجواب:

اتہام اور بدگمانی تو شرعًا جائز نہیں:

قال اﷲ تعالیٰ

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ[1] 

وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ ولسم ایا کم والظن فان الظن اکذب [2]الحدیث۔

اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے : اے ایمان والو! بہت گمانوں سے بچو بیشك کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔

رسالتمآب صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: بد گمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑی جھوٹی بات ہوتی ہے الحدیث (ت)

مگرجس بات کے معاینہ کے گواہان ثقہ بتائے جاتے ہیں وہی ممانعت امامت کو بس ہیں بلکہ ایسے افعالہ شنیعہ سے متہم ہو چکا اور طبائع اس سے نفرت کرنے لگتیں اگر اگر ثبوت نہ بھی ہو تاہم اس کی امامت میں تقلیل جماعت ضرور ہے اور اسی قدر کراہت امامت کو بس ہے اگر چہ وہ واقع میں بے قصور ہو کما نصوا علیہ فی من شاع برصہ والعیاذباﷲ تعالیٰ کما فی الدر وغیرہ ( جیسے کہ فقہاء نے اس مسئلہ کی تصریح کی ہے اس شخص کے بارے میں جس کا برص پھیل گیا ہو والعیاذ باﷲ تعالیٰ۔ جیسا کہ درمختار میں ہے۔ت) بہر حال وہ علم متقی صحیح خوں کے مقابل کسی طرح مستحق امامت نہیں ہوسکتا خصوصًا جبکہ بانی مسجد واہل محلہ کو اس سے کراہت ہے فان امرا لامامۃ مفرض الی البانی ثم الی الجماعۃ ولا دخل فیہ للا جانب( کیونکہ امام کا مقرر کرنا بانی کا حق ہے پھر مقتدی حضرت کا امام مقرر کرنے میں اجنبی لوگوں کا کوئی حق نہیں ۔ت) تو غیر اہل محلہ کا


 

 



[1] القرآن ٤٩ /١٢

[2] صحیح البخاری کتاب الوصایا مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٨٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن