دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

زکوٰۃ دینے میں بعض نے اجازت لکھی ہے اور صحیح و معتمد ظاہر الروایہ عدم جواز کما بیناہ فی الزھر الباسم( جیسا کہ ہم نے اس کو الزہر الباسم میں بیان کیا ہے ۔ ت) واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٦٩٢ تا٦٩٤: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیا ن شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو شخص گناہ کبیرہ میں مبتلا رہتا ہو اوروہ حسب ہدایت گناہ سے باز آکر اکمل الفضلاء دین واسلام کے رو برو توبہ کرے اور اس گناہ سے بفضلہ تعالیٰ نجات پائے تو کیا اس کا ایما ن کامل ہوا؟

(٢) اس کی امامت جائز ہے؟
(٣) جو لوگ بعد توبہ اس پر اعتراض کریں ان کے واسطے کیا حکم ہے؟ فقط

الجواب :

اﷲ عزوجل توبہ قبول فرماتا ہےوَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ[1] ( وہ اﷲ تعالیٰ ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے ۔ ت)

اور سچّی توبہ کے بعد گناہ بالکل باقی نہیں رہتے ۔ حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ [2]۔

گناہ سے توبہ کرنے والا بے گناہ کے مثل ہے۔

توبہ کے بعد اس کی امامت میں اصلًا حرج نہیں، بعد توبہ اس پر گناہ کا اعتراض جائز نہیں۔ حدیث میں ہے بنی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من عیر اخاہ بذنب لم یمت حتی یعملہ و فی روایۃ من ذنب قد تاب منہ [3]، بہ فسرا بن منیع ، رواہ الترمذی وحسنہ عن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

جو کسی اپنے بھائی کو ایسے گناہ سے عیب لگائے جس سے توبہ کرچکاہے تو یہ عیب لگانے والا نہ مرے گا جب تك خود اس گنا ہ میں مبتلا نہ ہوجائے اس کو ترمذی نے حضرت جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کر کے حسن قرار دیا ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٦٩٥:                     از میر ٹھ چھاؤنی ویلر کلب مرسلہ عمر بخش خانساماں                      ٤ ربیع الاول شریف ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ ایك شخص عرصہ چند سال سے امام مسجد رہ کر ببا عث


 

 



[1] القرآن ٤٢/٢٥

[2] سنن ابن ماجہ باب ذکر التوبہ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ٣٢٣

[3] جامع الترمذی باب از ابواب صفۃ القیٰمۃ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٧٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن