30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اوعد منھم من اما قوما وھم لہ کارھون [1]۔ |
اونچی نہیں ہوتی یعنی بارگاہ عزت تك رسائی تو بڑی چیز ہے ایك وہ جو کچھ لوگوں کی امامت کرے اور وہ لوگ اس ناراض ہوں یعنی اس میں کسی قصور شرعی کے سبب۔ |
و الا فالوبال علیھم کما فی الدر المختار [2] وغیرہ ( ورنہ وبال ان لوگوں پر ہوگا جیسا کہ درمختار وغیرہ میں ہے ۔ ت) اور ظاہر ہے کہ صورت مستفسرہ میں اس شخص میں معتدد قصور ہیں رشوت لینا اگر ثابت ہو تو وہ گناہ کبیرہ ہے ،حدیث میں فرمایا: الراشی والمرتشی کلا ھما فی النار [3]۔ رشوت لینے والااور رشوت دینے والا دونوں دوزخی ہیں۔پیسے لے کر مکر جانا اور اس پر قرآن عظیم کی جھوٹی قسم کھانہ اور رسید جلا کر مسلمان پر جھوٹا دعوٰی کرنا اور اسے نقصان پہنچانا یہ سب گناہ کبیرہ ہیں، ان وجوہ سے حافظ مذکور کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اور اسے امام بنا نا گناہ ، اور جبرًا امام بننے میں خود اس کی نماز بھی تباہ جب تك وہ ان تمام افعال شنیعہ سے علانیہ توبہ نہ کرے ، قربانی کی کھال اگر دوسرے نے اسے مدرسہ میں دینے کو دی تھی اور اس نے دھوکا دے کر اپنے صرف میں کرلی تو یہ بھی دغا اور خیانت اور گناہ کبیرہ ہے ، اور اگر اپنی قربانی کی کھال مدر سہ میں دینے کو کہی تھی پھر نہ دی تو بیجا ہے مگر چنداں الزام نہیں جبکہ کسی عذر شرعی سے ایسا کیا ہو ورنہ اﷲ عزوجل سے وعدہ خلافی ہے ، چنانچہ نتیجہ بہت شدید ہے
|
قال اﷲ تعالٰی فَاَعْقَبَہُمْ نِفَاقًا فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ اِلٰی یَوْمِ یَلْقَوْنَہٗ بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللہَ مَا وَعَدُوۡہُ وَبِمَا کَانُوۡا یَکْذِبُوۡنَ ﴿۷۷﴾ [4] |
اﷲ تعالیٰ دا رشاد ہے: تو اس کے پیچھے اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں نفاق رکھ دیا اس دن تك کہ اس سے ملیں گے بدلہ اس کا کہ انھوں نے اﷲ تعالیٰ سے وعدہ جھوٹا کیا اور بدلہ اس کا کہ جھوٹ بولتے تھے (ت) |
پیر پر طعنہ وتشنیع ارتداد طریقت ہے اس سے خلافت درکنار بیعت سے بھی خارج ہوجاتا ہے ۔ سید حاجت مند کو
[1] سنن ابن ماجہ باب من امّ قوما وھم لہ کارھون مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ٦٩
ف: جس کتب سے حدیث کا حوالہ دیا ہے اس میں ''فوق اذانھم'' کی جگہ ''فوق روسھم '' ہے ۔ نذیر احمد سعیدی
[2] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣
[3] کنز العمال الفصل الثالث فی الہدیۃ والرشوۃ مبطوعہ مؤ سسۃ الرسالۃ بیروت ٦/١١٣
ف: جس کتاب سے حوالہ دیا ہے اس میں '' کلاھما'' کا لفظ نہیں ہے ۔نذیر احمد سعیدی
[4] القرآن ٩/٧٧
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع