30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٦٨٧ : از ضلع بھنڈارہ محلہ کم تالاب مرسلہ حکیم ہدایت اﷲ خاں صاحب متولی مسجد ٦٧ صفر المظفر ١٣٣٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفیتان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
(١) ایك شخص حافظ قرآن ہے اور جبرًا پیش امام بننا چاہتا ہے حالانکہ جماعت مسلمین اسکی مندرجہ ذیل باتوں سے ناخوش ہے اور اپنا پیش امام نہیں بنانا چاہتے ، حافظ صاحب پہلے گورنمنٹی ملازم تھے رشوت کھا کرسزا پائی مگر قسمت کے زور سے اپیل میں رہائی پائی۔
(٢) اس حافظ صاحب نے ایك سے آٹھ آنہ لے کر رسید لکھ دی تھی بعد میں دھوکا دے کر رسید جلادی کچہری میں انکار کیا کہ آٹھ آنہ نہیں لیا جس سے اس شخص کو بڑابھاری نقصان ہوا حالانکہ یہ بات سچ تھی کہ پیسے حافظ صاحب لے چکے تھے اور صاف انکار کردیااور اسی معاملہ میں پہلے بھی قسم قرآن شریف کی کھا چکے تھے۔
(٣) حافظ صاحب نے اپنے پیر و مرشد پر طعن وتشنیع کرتاہے کہ محلہ میں یا مدرسہ اسلامیہ میں جو خاص ان کے پیر ومرشد کا ایجاد کردہ ہے کہتے ہیں کہ ان کے باپ دادا کا میراث ہے کیا اور اپنے پیر کی بات پر فتوٰی بلالواتا ہے حالانکہ پیر مرحوم نے ان کو اپنا خلیفہ زبانی مقرر کیا ہے نہ کہ تحریری ، بعد اس طعنہ تشنیع کے پیر مرحوم پر حافظ صاحب کی خلافت باقی ہے یا باطل ہوئی یا خلافت سے نکل گئے۔
(٤) حافظ صاحب نے چمڑا قربانی کا جو کہ صاحب نصاب ہیں مدرسہ اسلامیہ میں دینے کو کہا تھا دھوکا دے کر اپنے صرف میں لے آئے
(٥) اور سید کو زکوٰۃ کا پیسہ لینا درست ہے یا نہیں؟ اتنی باتیں ٖحافظ بنو علی صاحب میں موجود ہیں جس کو ہر فردبشر اس محلہ کا بخوبی جانتا ہے تو اس پر بھی وہ پیش امام بننا چاہتے ہیں جبرًا اور فساد برپا کرتے ہیں کہ میں حافظ ہوں خلیفہ ہوں میرا حق زیادہ ہے پیش امام میں بنوں گا اور جماعت کثیرہ کی رائے نہیں ہے کہ اس کو اپنا پیش امام بنائے اس لئے جناب والا کی خدمت میں ناقابل یہ تحریر ارسال کرتا ہوں کہ تکلیف گوارا فرماکر اس کاجواب تفصیل وار ہر ایك سوال کا تحریر فرمائیں گے کہ ایسی زبردستی پیش امام جس سے مقتدی ناراض ہوں درست ہے یا نہیں ؟ زیادہ کیا عرض کروں زیادہ حد ادب۔
الجواب:
جس سے مقتدی اس کے کسی عیب کی وجہ سے ناراض ہوں اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ۔ حدیث میں ارشاد فرمایا:
|
ثلثۃ لا ترفع صلاتھم فوق اذانھم شبر |
تین شخصوں کی نماز ان کے کانوں سے بالشت بھر بھی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع