دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

میں اس کا کیا قصور ہے ، درمختار میں ہے ، تکرہ خلف ابرص شاع برصہ [1]( ایسا برص والا شخص جس کا برص پھیل گیا ہو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے ۔ ت)ردالمحتار میں ہے :

کذا اجزم برجندی والظاھر ان لعلۃ النفرۃ ولذا قید الا برص بالشیوع لیکون ظاھرا [2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم

اسی طرح جذام والے کا حکم ہے، برجندی، اور ظاہرًا علت نفرت ہی ہے اسی لئے ابرص کے ساتھ پھیل جانے کی قید کا اضافہ ہے تاکہ واضح ہوجائے ۔ (ت)

مسئلہ ٦٧٥ :    از قصبہ نیٹھور ضلع بجنور مرسلہ محمد عبدالحَی سوداگر جفت                                   ٢٩ محرم ١٣٣٢ ہجری

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ عنایت اﷲ خاں صاحب جائداد ہے اور دوسری جائداد خرید نے کےلئے یا کسی وارث کی جائداد اپنے نام کرانے کے لئے روپیہ سودی تمسك لکھ کر بقال سے قرض لیا ایسے شخص کو امام بنانا مذہب حنفیہ میں کیسا ہے خصوصًا جمعہ وعید ین کا امام بنانا ۔ عنایت ا ﷲ صاحب نصاب ہے ۔ فقط

الجواب:

شخص مذکور کو جائدا دخرید نا کوئی ضرورت شرعی نہ رکھتا تھا اور بے حالت اضطرار ومجبوری محض سود دینا اور لینا دونوں یکساں ہیں دینے لینے والے دونوں ملعون ۔ صحیح مسلم شریف میں امیر المؤ منین مولیٰ علی کرم اﷲ وجہ الکریم سے ہے:

لعن رسول ﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اکل الربٰو وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ و قال ھم سواء [3]۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے سود کھانے والے اور سود کھلانے والے او راس کا کاغذ لکھنے والے اور اس کی گواہیاں کرنے والوں پر ۔ اور فرمایا وہ سب برابر ہیں۔(ت)

ایسا شخص جمعہ ، عید ، پنجگانہ ، کسی نماز میں امام بنانے کے قابل نہیں اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٦٨٦:مسئولہ علاؤالدین صاحب عرضی نویس کچہری دیوانی پرتاب گڈھ ٢٢ صفر ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ قیام کرنا محفل مولد خیر الانام اور نماز تراویح کے بعد


 

 



[1] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٧٣

[2] ردالمحتار باب الامامۃ مصطفی البابی مصر ١/٤١٦

[3] صحیح مسلم باب الربا مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٢٧

ف: صحیح مسلم ، باب الربا میں حضرت جابر رضی اﷲ عنہ کے حوالے سے حدیث مذکور ہے ۔ نذیر احمد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن