30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی تجنیس الملتقط القبلۃ فی دیارنا بین مغرب الشتاء ومغرب الصیف، فان صلی الی جہۃ خرجت من المغربین فسدت صلاتہ قال الامام ابومنصورینظر الی اقصر ایام الشتاء والی اطول ایام الصیف فیتعرف مغربھما ثم یترك الثلثین عن یمینہ وثلثا عن یسارہ و یصلی مابین ذلك ، قال الامام السید ناصر الدین الاول للجواز والثانی للاحتساب کما فی جامع المضمرات۔١[1] |
تجنیس ملتقط میں ہے کہ ہمارے علاقے کا قبلہ موسم سرما کے مغرب اور موسم گرما کے مغرب کے درمیان ہے اگر کسی نے ایسی جہت میں نمازادا کی جو دونوں مغرب سے خارج ہو تو نماز فاسد ہوگی ، امام ابو منصور نے فرمایا موسم سرما کے سب سے چھوٹے دنوں اور موسم گرما کے سب سے بڑے دنوں کودیکھا (غور کیا ) تو ان دونوں کے مغرب کی پہچان ہو جائے گی ۔پھر اپنے دائیں طرف سے دوتہائی اور بائیں طرف سے ایك تہائی چھوڑ کر اسکے درمیان نماز ادا کرے۔ امام السید ناصرالدین نے فرمایاپہلا قول جواز اور دوسرا استحباب کے لئے ہے، اسی طرح جامع المضمرات میں ہے۔(ت) |
عبارتِ بالا کے متعلق تو یہ بات دریا فت طلب ہے کہ صیغہ مضارع ینظر ،فیتعرف،یترک،یصلی معروف یا مجہول اور فاعل یا مفعول مالم یسم فاعلہ کون ہے؟اور لفظ عن یمینہ و عن یسارہ کی ضمائر کا مرجع مصلی ہے یا قبلہ؟ لہذا عبارت عربیہ پر اعراب قائم فرما ئے جائیں اور فاعل وغیرہ مرجع ضمائر کی تشریح اور ہدایتاً امور ذیل کی ہدایت مطلوب ہے۔مسجد موجودہ مذکورہ مخصوصہ کا جہت قبلہ مسجد ہی کے رُخ رہنے دینا اور ہر دو صفوف کامل کی بدستور گنجائش قائم رکھنا افضل واولٰی ہے یا نشانات قائم کرکے جہتِ قبلہ بدل دینا افضل ہے تو قطب رخ میں صف واحد بھی کامل نہیں رہتی ہے افضل و اولٰی ہے یاروضہ کے مطابق جس سے ایك صف کامل قائم رہ سکتی ہے حد مکان اس مسجد خاص میں لحاظ تکمیل صفوف کی تصریح مستحب ہے یا تبدیلی جہت قبلہ کی مغربین شمس و مغربین قمر ایك ہی ہیں یا جُداگانہ ؟جواب استفتاء ہذا کی نہایت عجلت ہے مرمت قریب الاختتام ہے اور یہ پوشیدہ نہیں کہ بحالت تری فرش کے نشانات جیسے پائدار قائم ہو سکیں گے بعد خشکی ممکن نہ ہوگا لہذا توجہ خاص کا محتاج ہے اور کیونکہ استفتاء خاص متعدد علوم و فنون سے تعلق رکھتا ہے بدیں وجہ باوجود آگہی عدیم الفرصتی بندگان ذات بابرکات سے رجوع کی گئی کہ حسب مراد دوسرے کی ، دوسری جگہ حصول جواب کی پوری امید نہ تھی لہذا اس تکلیف دہی خاص کی نسبت مترصد معافی ہوکر توجہ خاص سے مستفید ہونے کا بواپسی امیدوار ہوں، جزاك اﷲفی الدارین خیرا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع