دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

کی ظہر تو جماعت نہیں ہوسکتی اپنی اپنی الگ پڑھیں واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٦٧٨: امام کی اتفاق سے ایك وقت کی نماز قضاء ہوگئی ہے تو وہ نماز پڑھا سکتا ہے یا دوسرا شخص کھڑا ہو؟ بینوا تو جروا

الجواب:

وہی امامت کرے جبکہ قصدًا قضا نہ کی ہو ۔ اور اگر قصدًا قضا کی اگر چہ اتفاق سے تو فاسق ہوگیا ۔ اگر توبہ نہ کرے تو دوسرا شخص امامت کرے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم 

مسئلہ ٦٧٩ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کی عمر اٹھارہ سال کی ہے اور حافظ ہے داڑھی نہیں ہے آیا اس کے پیچھے نماز درست ہے یانہیں؟

الجواب:

اگر حسین وجمیل خوب صورت ہو کہ فساق کے لئے محل شہوت ہو تو اس کی امامت خلاف اولی ہے ورنہ نہیں ۔درمختار میں ہے : تکرہ خلف امرد [1]( امرد کے پیچھے نماز مکروہ ہے ۔ت) ردالمحتار میں ہے:

قال الرحمتی المرادبہ الصبیح الوجہ لانہ محل الفتنۃ [2] ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

شیخ رحمتی نے کہا امرد سے مراد خوبصورت چہرے والا لڑکا ہے کیونکہ وہ فتنے کا محل ہے ۔ (ت)

مسئلہ ٦٨٠: از قصبہ دھام پور ضلع بجنور محلہ بندو قچیاں مرسلہ محمدسعید صاحب                     ١٦ ذی الحجہ ١٣٣١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارہ میں کہ ایك جامع مسجد کا امام جوابدی نماز پڑھاتا ہے وہ جماعت کثیرہ اس کے پیچھے نماز پڑھے اور جملہ قصبہ والے اور دیہات والے خوش ہوں اور دس پانچ آدمی بسبب خصومت نفسی کے اس پیش امام کے پیچھے نہ پڑھیں اور جماعت ہوتی رہے اور وہ مسجد کے صحن میں یا دیوار کے پاس کھڑے رہیں اس انتظار میں کہ جماعت ہوجائے تو ہم دوسری جماعت اپنی کر کے نماز پڑھیں اور اگر وہ لوگ قبل آجائیں تو امام کے مصلے پر کھڑے ہوکر نماز پڑھ کر چلے جائیں یہ فعل ناجائز ہے یا نہیں ۔فقط

الجواب:

اگر امام سنی صحیح العقیدہ مطابق عقائد علمائے حمرمین شریفین ومخالف عقائد غیر مقلیدین و وہابیہ دیوبندیہ وغیر ہم گمراہان ہے اور قرآن مجید صحیح قابل جواز نماز پڑھتا ہے اور فاسق معلن نہیں۔ غرض اگر کوئی بات


 

 



[1] درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧٣

[2] ردلمحتار باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/٤١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن