30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢)اگر قرآن مجید ایسا غلط پڑھتا ہے جس سے نماز فاسد ہوتی ہے مثلا أ ، ع یا ت ، ط ث ، س، ص یا ح ، ہ یا ذ ، ز ، ظ ، ض میں فرق نہیں کرتا تو اس کے پیچھے نماز باطل ہے اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنا ترك جماعت نہیں کہ وہ جماعت کیا نمازہی نہیں ، یونہی اگر اس کا وضو مشکوك رہتا ہے جب بھی اس کے پیچھے نہ پڑھنے میں مواخذہ نہیں واﷲ تعالیٰ اعلم
(٣) مقتدیوں کے گناہ کے باعث ترك جماعت جائز نہیں ان کے گناہ ان کے گنا ہ ہیں اورترك جماعت اس کا گناہ ہو گا، واﷲ تعالی اعلم۔
(٤) اگر امام مسجد فاسق، معلن یا بد مذہب یا بے طہارت یا غلط خواں ہے اسے آگے پیچھے یا اس سے الگ حجرہ میں جماعت پر بھی قدرت نہیں بلالکہ فتنہ اٹھتا ہے تو اس صورت میں تنہا پڑھنے کی اسے اجازت ہوگی مگر یہ بات بہت دشوار ہے کہ حجرہ میں دو ایك شخص کے ساتھ جماعت کرنے میں بھی فتنہ ہو واﷲ تعالیٰ اعلم
(٥) اس صورت میں مقتدی گنہگار ہیں امام پر کچھ الزام نہیں وہ امامت کرسکتا ہے اور ان کی نماز اس کے پیچھے روا ہے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
(٦) مسجد میں دنیا کی بات کے لئے بیٹھنا حرام ہے اور اس میں جمع ہو کر دنیا کی بات کرنا ضرور خطا ہے واﷲ تعالیٰ اعلم
(٧) امام میں چند شرطیں ضروری ہیں اولًا قرآن عظیم ایسا غلط نہ پڑھتا ہو جس سے نماز فاسدہو جیسے وہ لوگ کہ مثلًا ا، ع یا ت ، ط یا ث ، س ، ص یا ح ،ہ ذ ، ز ، ظ ،ض میں فرق نہیں کرتے ، دوسرے وضو، غسل ، طہارت صحیح رکھتاہو، سوم سنی صحیح العقیدہ مطابق عقائد علمائے حرمین شریفین ہو تفضیلی وغیرہ بد مذہب نہ ہو نہ کہ وہابی خصوصا دیوبندی کہ سرے سے مسلمان ہی نہیں ، یا ان کو اچھا جانے والا کہ وہ بھی انھیں کے مثل ہے شفا شریف وبزازیہ و مجمع الانہر و درمختار وغیرہا میں ہے:
|
ومن شك فر کفرہ وعذابہ فقد کفر ١[1]۔ |
جس نے اس کے کفر اور عذاب میں شك کیا وہ خود کافر ہوجائےگا۔ (ت) |
چہارم فاسق معلن نہ ہو ، اسی طرح اور امور منافی امامت سے پاك ہو، ان کے بعد ذی علم ہونا شرط صحت وحلت نہیں شرط اولیت ہے اگر جاہل ہے اور شرط مذکورہ رکھتا ہے اس کے پیچھے نماز ہوجائیگی۔اگرچہ اولی نہیں۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع