دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

بعض احمق نادان جاہل سنی بھی اس بلائے عظیم میں محض اپنی جہالت سے مبتلا ہیں اور بعض وہ بھی ہیں کہ اسے برا سمجھتے ہیں اور پھر اپنی اگلی رشتہ داریوںوغیرہا بیہودہ وجوہ کے سبب اس میں مبتلا ہوتے ہیں اور پُھپھیوں بہنوں کے نکاح میں وہ بھی عذر کرسکتا ہے کہ یہ فعل اس کے باپ دادا کا ہے بلالکہ شاید اپنے نکاح میں بھی یہی کہے کہ باپ نے کردیا اور ایسی وجو سے کسی کے قلب و عقیدہ پر حکم نہیں لگا سکتے، اور جب وہ اپنے آپ کو سنی کہتا ہے اور اس کی کوئی بات عقیدہ اہلسنت کے خلاف نہیں تو بدگمانی کر کے رافضی ٹھہرادینے کی اجازت نہیں۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنْ اَلْقٰۤی اِلَیۡکُمُ السَّلٰمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا ۚ[1]۔

اور جو تمھیں سلام کرے اس سے یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں۔ (ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعا لیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں :افلا شققت عن قلبہ [2]٢ ( کیا نونے اس کا دل پھاڑ کر دیکھ لیا تھا۔ت)
مگر امام بنانے کےلئے فقط سنی تصور کرنا ہی کافی نہیں بلالکہ فاسق معلن نہ ہونا ضرور ہے اس کی حالت دیکھی جائے اگر رافضیوں سے میل جول خلا ملا دوستی اتحاد کے برتاؤ کرتاہے تو اگر رافضی نہیں تو کم از کم سخت فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اسے امام بنانا گناہ ، اور جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہوں ان کا پھیرنا واجب
کما فی فتاوی الحجۃ والغنیۃ وغیرھما من الاسفار ا لکثیرۃ وقد حققناہ فی النھی الاکید( جیسا کہ فتاوی الحجہ ، غنیہ اور دیگرمتعدد کتب میں ہے ، اور ہم نے اس کی تحقیق النہی الاکید میں کی ہے ۔ ت) اور اگر باوصف ان بیاہتوں کے ان لوگوں سے بالکل جدا ہے تو اسے بتایا جائے کہ آج کل کے تبرائی رافضی علی العموم کافر و مرتد ہیں اور ان سے نکاح مرد کا ہو یا عورت کا محض باطل ہے اور اس میں قربت زنائے خالص اور اولاد اولاد الزنا ہے ، یوں نہ سمجھے تو اسے رسالہ ردالرفضہ دکھایا جائے جس میں بکثرت کتب معتمدہ کی صاف تصریحوں سے کفر ثابت کیا گیا ہے اگرپھر بھی نہ مانے تو متمروسرکش فاسق ہوگا اور رافضیہ عورت کے رکھنے سے زناکار ہوگا اور اسے امامت سے معزول کرنا واجب ہوگا اور اگر جاہل نہیں بلالکہ جانتا ہے کہ وہ مرتد ہے اور مرتد مرد خواہ عورت کا نکاح کسی سے نہیں ہوسکتا پھر اس عورت کو جدا نہیں کرتا آپ ہی فاسق وزانی اور امامت سے واجب العزل ہے اور اگر رافضیوں کے عقائد کفر یہ خالص پر مطلع ہے اور پھر ان کو مسلمان جانتا ہے جب توفسق درکنار خود کفر ہے ۔ بزازیہ و مجمع الانہر ودرمختاروغیرہا میں ہے :من شك فی کفرہ وعذابہ فقد کفر [3]  (جس نے


 

 



[1] القرآن ٤/٩٤

[2] مسند احمد بن حنبل مروہ عن اسامہ بن زید مطبوعہ دارالفکر بیروت ٥/٢٠٧

[3] درمختار باب المرتد مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٥٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن