30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٦٦٣: ازمور بہنج ضلع بریسال مرسلہ عبدالرحیم صاحب ٢١ ذی القعدہ ١٣٢٩ھ
جس شخص کو جذام کا گھاؤ ہوگیا ہو لیکن لنگڑا یا انگلیاں گرانہ ہو اچھی طرح اُٹھ بیٹھ سکتا ہے اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں ؟ اور جس کو سوزاك ہو یا منہ بانکا ہو گیا ہو یا ضعیف اس قدر ہو کہ اٹھنے بیٹھنے میں دیر لگتی ہو ان اشخاص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب:
جذام میں جب تك ٹپکنا نہ شروع ہوا ہو یہ حکم ہے کہ اگر لوگوں کی نفرت کی حد تك ہے جس کے سبب اس کی امامت میں جماعت کی کمی ہو تو اس کی امامت مکروہ ہے ورنہ نہیں، اور اگر ٹپکنے لگا تو اگر معذور کی حد تك پہنچ گیا کہ ایك وقت کامل کسی نماز کا اس پر ایسا گزرا کہ وضو کرکے فرض پڑھ لینے کی مہلت نہ تھی تو جب تك ہر نماز کے وقت اگر چہ ایك ایك ہی بار ٹپکنا پایا جائے وہ معذور ہے اسے پانچ وقت تا زہ وضو کرنا کافی ہے اور اس کے پیچھے صرف ایسے ہی عارضہ والے کی جو اسی کی سی حالت رکھتا ہو نماز ہوجائے گی باقی لوگوں کی نماز نہیں ہو سکتی یہی حکم سوزاك کا ہے اگر پیپ بہتا ہو اور اگرپیپ نہ نکلے تو اس کے پیچھے نماز میں کچھ حرج نہیں ، جس کا منہ معاذاﷲ ٹیڑھا ہوگیا ہو اگر اس کے سبب قرأت صحیح نہ پڑھ سکتا ہو حروف غلط ادا ہوتے ہوں تو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں اور اگر حروف صحیح نکلتے ہوں مگر پڑھنے میں بہت بدنمائی پیدا ہوگئی ہو تو اس کی امامت اولیٰ نہیں ورنہ کچھ حرج نہیں جو ضعف کے سبب دیر میں اٹھتا بیٹھتا ہو اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں جبکہ ایسی حالت نہ ہو کہ مثلًا جب تك سجدہ سے اٹھ کر بقدر تین بار سبحٰن اﷲ کہنے کے بیٹھا نہ رہے کھڑا نہیں ہوتا اور جب ایسی حالت ہو تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے ۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
مسئلہ ٦٦٤: ٨ ذی الحجہ ١٣٢٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایك شخص مسجد اہلسنت وجماعت کا امام اور وہ بھی مدعی ہے کہ میں سنی ہوں مگر اس کی رشتہ داری وقرابت روافض سے ہوئی ہے ، اس کی پھُپھاں بھی روافض کو منسوب ہوئیں اور اس کی ہمشیر گان کے روافض سے نکاح ہوئے اور اس نے اپنا نکاح بھی روافض میں کیا ایسی حالت میں اس کا دعویٰ قبول ہوگا یا نہیں، تقیہ جو روافض کا شعار ہے اور اس کے ذریعہ سے اہلسنت کے عبادات کو ضائع کرنا باعث نجات خیال کرتے ہیں محمول ہو کہ ایسے شخص کے پیچھے اہلسنت کو نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں ، بفرض محال اس کے دعوی کو سچ سمجھا جائے اور اس کو سنی خیا ل کیا جائے تو نکاح اس کا اور اس کی ہمشیرگان کا صحیح ہوا یا نہیں، اور جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھیں اس کا اعادہ ضروری ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب:
اگر چہ رافضیوں کے یہاں بیاہت کرنے سے خود اس شخص کا خواہی نہ خواہی رافضی ہوناواضح نہیں ہوتا کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع