30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مقتدیا قائم فتفسد علیھما [1]۔ |
بناء پر صحیح ہو تو نماز کے فاسد ہونے کا حکم دیا جائیگا،اور مقتدی کا امام ہونا مفسد نماز ہے اور ایسی صورت میں یہاں ہر ایك کے مقتدی ہونے کا احتمال باقی ہے لہٰذا دونوں کی نماز فاسد ہوجائےگی۔ (ت) |
ظاہر ہے کہ بر تقدیر سنیّت اس
کے پیچھے نماز صحیح اور بر تقدیر رفض فاسد، تو اس کی امامت کیونکر جائز ہوسکتی ہے،
دلیل پنجم: علماء
فرماتے ہیں قاضی محض تہمت وحصول ظن پر تعزیر دے سکتا ہے ،بحر و نہر و در مختار
وغیر ہا میں ہے :للقاضی
تعزیر المتھم وان لم یثبت علیہ [2]۔ (قاضی محض تہمت کی بناء پر تعزیر جاری کرسکتا
ہے اگر چہ ثبوت نہ ہو۔ ت)
جب تہمت ایسی چیز ہے جس کے سبب بے ثبوت صریح ایك مسلمان کو سزا دینے کی اجازت ہوجاتی ہے جس میں اصل حرمت ہے تو نماز کے لئے احتیاط کرنی کیوں نہ واجب ہوجائیگی جس کی اصل فرضیت ہے جس شخص نے اس کے حال سے مطلع ہوکر اسے مسلمانوں کا امام یا اپنے لڑکوں کا معلم مقرر کیا حالانکہ اہلسنت میں صاف و پاك امام ومعلم بکثرت مل سکتے ہیں اس نے اﷲ و رسول اور مسلمانوں سب کی خیانت کی وہ مسلمانوں کا بدخواہ ہے اس پراپنے فعل سے توبہ اور اپنے مقر کئے ہوئے کو معزول کرنا لازم حاکم صحیح مستدرك میں ہے اور ابن عدی وعقیلی و طبرانی و خطیب حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من استعمل رجلا من عصابۃ وفیھم من ھو ارضیﷲ منہ فقد خان اﷲ ورسولہ والمومنین [3]۔ |
جس نے کسی جماعت سے ایك شخص کو کام پر مقر رکیا اور ان میں وہ شخص موجود تھا جو اس سے زیادہ اﷲ کو پسند ہے تو اس نے اﷲ ورسول اور مسلمانوں سب کی خیانت کی ۔ (ت) |
تیسیر شرح جامع صغیر میں اسی حدیث کی شرح میں ہے:
|
ای نصبہ علیھم امیرا اوقیما اوعریفا اواماما للصلٰوۃ٤[4]۔ |
یعنی اس نے لوگوں پر امیر ، نگہبان ، محاسب یا نماز کے لئے امام بنایا۔ (ت) |
پھر اگر یہ شخص توبہ بھی کرلے تو بمجر و توبہ اسے امام نہیں بنا سکتے بلالکہ لازم ہے کہ ایك زمانہ ممتد تك اسے معزول رکھیں اور اور اس کے احوال پر نظر رہے، اگرخوف وطمع وغضب ورضا وغیرہا حالات کے متعدد تجربے ثابت کردیں کہ واقعی یہ
[1] فتح القدیر باب صلوٰۃ المسافر مطبوعہ نوریہ رجویہ سکھر ٢/ ١٤
[2] درمختار باب التعزیر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٣٢٩
[3] المتدرك علی الصحیحین الامارۃ امانۃ مطبوعہ دارالفکریہ بیروت ٤/٩٢
ف: مستدرك میں فیھم کی جگہ فی تلك العصابۃ کا لفظ ہے۔ نذیر احمد سعیدی
[4] التیسیر شرح الجامع الصغیر حدیث مذکو ر کے تحت مکتبہ الامام الشاجعی الریاض ٢/٣٩٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع