30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ علیہ وسلم:
|
لایحل لمسلم ان یھجراخاہ فوق الثلث ١[1]۔ |
کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ دوسرے بھائی سے تین دن سے زائد سلام وکلام قطع کرے۔ (ت) |
اور فحش بکنا خصوصًا برسرِ بازار معصیت وفسق ہے حدیث میں ہے رسول ﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لیس المومن بالطعان ولا الفحاشف[2] ۔ |
مومن طعن کرنے والا نہیں ہوتا اور نہ ہی فحش بکتا ہے (ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
الحیاء من الا یمان والبذاء من النفاق [3]۔ |
حیاء ایمان کا حصہ ہے اور بے حیائی نفاق کا حصہ ہے ۔(ت) |
خصوصًا اگر اس فحش میں کسی مسلمان مرد یا عورت کو زنا کی طرف نسبت کرتا ہو جیسے آج کل فحش لوگوں کی گالیوں میںعام طور پر رائج ہے جب تو اشد کبیرہ ہے ۔
|
قال اﷲ تعالیٰ یَعِظُکُمُ اللہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثْلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷﴾[4]۔ |
اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے: اﷲ تعالیٰ تمھیں حکم دیتا ہے تم آئندہ کبھی ایسی بات نہ کرو اگر تم اہل ایمان ہو (ت) |
بالجملہ شخص مذکور فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکرہ تحریمی یعنی پڑھنی منع ہے اور پڑھ لی ہو تو پھیرنی واجب ۔ فتاوٰحجہ پھر غنیہ پھر ردالمختار میں ہے : لوقدموا فاسقا یا ثمون[5]۔( اگر لوگ نے فاسق کو مقدم کردیا تو وہ گنہ گار ہونگے ۔ت)
مسئلہ ٦٦٠: از سیتا پور ذی الحجہ ١٣٣٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص پر رفض کا شبہ ہے اس کی نشست ان لوگوں کے
[1] صحیح البخاری، الہجرۃ حدثنا الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٢٩٧
[2] جامع الترمذی باب ماجاء فی الغنۃ مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/١٩ومسند احمد بن حنبل باب سند عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ عنہ مطبوعہ دارا الفکربیروت ١/ ٤٠٥
[3] جامع الترمذی ، باب ماجاء فی العیّ، مطبوعہ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/ ٢٣
[4] القرآن ٢٤/ ١٧
[5] غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الامامۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص٥١٣
ف: اعلحضرت کی ذکر کردہ عبارت میں '' الفحاش'' کا لفظ ہے جبکہ کتب احادیث جن سے حوالہ منقول ہے ان میں ''الفاحش'' کا لفظ ہے ۔ نذیر احمد سعیدی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع