دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

مسئلہ ٦٥٦:  از ریاست جاورہ مکان عبدالمجید خان صاحب سر رشتہ دار ١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ذابح البقر کی امامت کیسی ہے ؟

الجواب :

جائز ہے جبکہ غلط خوانی یا بد مذہبی یا فسق وغیر ہا موانع شرعیہ نہ ہوں ذبح بقر کوئی مانع نہیں ۔واﷲ تعالیٰ اعلم

مسئلہ ٦٥٧: حیات النبی ہونے سے خالد کو انکار ہے اور مدینہ طیبہ کی زیارت سے بھی ، حافظ قرآن مذکور کو انکار ہے یہاں تك کہ بہت سے مسلمانوں کو خانہ کعبہ سے لوٹا لایا اور نہ جانے دیا ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں ،کیا حکم ہے ؟ بینوا تو جروا

الجواب:

خالد گمراہ بد دین ہے اسے امام بنانا جائز نہیں ، حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بلالکہ جمیع انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی حیات قرآن و حدیث واجماع سے ثابت ہے اور زیارت مدینہ طیبہ سے انکار رکھنا مسلمانوں کو لوٹا لانا کار شیطان وخلاف رائے مسلمانان ہے،

قال اﷲ تعالیٰ 

وَیَتَّبِعْ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الْمُؤْمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا﴿۱۱۵﴾٪واﷲ تعالیٰ اعلم

 

اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے جو مومنین کے علاوہ کسی کے راستے کی پیروی کرتا ہے ہم اسے اس طرف پھر دیتے ہیں جس طرف وہ پھر تا ہے اور اسے ہم جہنم میں ڈال دیں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے (ت)

مسئلہ ٦٥٨: مسئولہ عبد الرحیم صاحب ٹھلیا موہن پور ضلع بریلی ٥محرم الحرام یوم یکشنبہ ١٣٢٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص دونوں کانوں سے بہت بہرا ہے تکبیر اولی کانوں سے نہیں ستنا ہے اور قرآن شریف بھی اس کو صحیح یاد نہیں ہے ، بیوی اس کی بے پردہ دکان پر چونے فروخت کرتی ہے، دوپٹہ موسم سرما میں گاڑھے کا اوڑھتی ہے اور موسم گرمی میں خاصہ وتن زیب کا اوڑھتی ہے اورکرتی دس گیارہ گرہ لانبی پہنتی ہے مگر کلائیاں ہر دو کھلی چوڑی آستنیوں کے باہر رکھتی ہے اور اس کے شوہر کا کلیا حال معلوم ہے بچشم خود دیکھتا ہے مگر کچھ ہدایت نہیں کرتا ہے اگر وہ ہدایت اپنی بیوی کو پردے کی کرے تو اس کی حالت بہرے ہونے سے اور صحیح نہ پڑھنے سے قابل پیش امام ہونے کے ہے یا نہیں؟ علاوہ گزارش مندرجہ بالا کے نہایت بد آواز بھی ہے اور جو شخص اُس کو ہدایت کرتا ہے تو اس حجت و تقریر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن